مہاجرین کی میزبانی کے 40 سال، اقوام متحدہ کے سربراہ کی پاکستان آمد

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیریس4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیریس4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیریس (Antonio Guterres) افغان مہاجرین کی پاکستان میں میزبانی کے 40 سال مکمل ہونے سے متعلق کانفرنس میں شرکت کے لیے 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ مقامی سرکاری ریڈیو ‘ریڈیو پاکستان’ کے مطابق اسلام آباد کی نور خان ائیر بیس پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور دفتر خارجہ کے اعلی حکام سمیت پاکستان میں اقوام متحدہ کے عملے نے یو این سربراہ کا استقبال کیا۔ بعد ازاں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس (Antonio Guterres)نے اسلام آباد میں افغان مہاجرین کے وفد سے ملاقات کی۔ انتونیو گوتیریس (Antonio Guterres)سے ملاقات کرنے والے وفد میں افغانستان، یمن اور تاجکستان کے نمائندگان بھی شامل تھے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ایسے ممالک میں ہوتا ہے جہاں سب سے زیادہ پناہ گزین موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مجموعی طور پر 27 لاکھ پناہ گزین موجود ہیں جبکہ افغان جنگ سے 24 لاکھ رجسٹرڈ پناہ گزین متاثر ہوئے تھے۔ انتونیو گوتریس (Antonio Guterres)نے مہاجرین کی میزبانی پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ٹویٹر پر پاکستان کی جانب سے یو این امن مشنز میں بھرپور شرکت کو سراہا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس (Antonio Guterres) کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا ہرصورت احترام کیا جانا چاہیے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس (Antonio Guterres)سے اسلام آباد میں مہاجرین کے وفد نے ملاقات کی،  وفد میں افغانستان، تاجکستان اور یمن کے مہاجرین شامل تھے، مہاجرین کے نمائندوں نے دوران گفتگو انتونیو گوتریس (Antonio Guterres) کو پاکستان میں تعلیم، کاروبار اور ہنر سے متعلق تجربات سے آگاہ کیا۔ پناہ گزینوں نے سیکرٹری جنرل کو اپنے ممالک میں ظلم و ستم اور تشدد کی روداد بھی سنائیں۔ انتونیو گوتریس (Antonio Guterres)نے کہا کہ پاکستان نے افغان جنگ سے متاثر 45 لاکھ پناہ گزینوں کو پناہ دی اور ان کے لیے بہترین انتظامات کیے، پاکستان کے عوام نے افغان مہاجرین کی بھرپور مہمان نوازی کی، طویل عرصے تک افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کا شکر گزار ہوں۔

بعد ازاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گونتریس  (Antonio Guterres)نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک آبی معاہدہ موجود ہے،  معاہدہ میں عالمی بنک ضامن ہے، ہمارا بھی ایسا ہی معاہدہ اسپین کے ساتھ ہے، پانی ہتھیار نہیں بلکہ امن کا ضامن ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے، نہ صرف کشمیر بلکہ پوری دنیا میں انسانیت کا احترام کیا جانا چاہیے،  انسانی حقوق کمشنر کی دو رپورٹس میں کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کی مکمل عکاسی ہے۔

No comments.

Leave a Reply