ہواوے سے تعلق رکھنے والے ملکوں کو صدر ٹرمپ کا انتباہ

ہواوے کا شمار دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں ہوتا ہے جس کو امریکہ نے سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے

ہواوے کا شمار دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں ہوتا ہے جس کو امریکہ نے سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی کمپنی ہواوے کے ساتھ تعلق رکھنے والے ممالک کے ساتھ حساس معلومات کا تبادلہ ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔جرمنی میں تعینات امریکی سفیر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی ہدایات کے مطابق ہواوے کمپنی کے ساتھ تعلق رکھنے والے تمام ممالک کو متنبہ کیا جائے کہ امریکہ ان کے ساتھ حساس معلومات کا تبادلہ نہیں کرے گا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکہ کچھ عرصے سے اپنے اتحادی ممالک پر دبائو ڈال رہا ہے کہ وہ چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے پر پابندی لگائیں۔ ہواوے کا شمار دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں ہوتا ہے جس کو امریکہ نے سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ ہواوے انٹرنیٹ کی فائیو جی سروس مہیا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ فائیو جی ڈیٹا ڈائون لوڈ یا اپ لوڈ کرنے کی تیز ترین انٹرنیٹ سروس سمجھی جاتی ہے۔ جرمنی میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ گرینل (Richard Grenell)نے ہواوے کی فائیو جی سروس کو ناقابل اعتماد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس انٹرنیٹ سروس کا استعمال کرنے والے تمام ممالک کے ساتھ اعلی سطح پر حساس معلومات کا تبادلہ منقطع کر دیا جائے گا۔ رچرڈ گرینل (Richard Grenell)نے ٹویٹ کیا کہ صدر ٹرمپ نے تمام ممالک کو ان کے فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہا ہے۔

Richard Grenell

@RichardGrenell

. @realDonaldTrump just called me from AF1 and instructed me to make clear that any nation who chooses to use an untrustworthy 5G vendor will jeopardize our ability to share Intelligence and information at the highest level.

29 ہزار

3:03 AM – 17 فروری، 2020

Twitter Ads info and privacy

10.5 ہزار people are talking about this

یورپ میں امریکہ کے اتحادی ممالک بالخصوص برطانیہ اور فرانس نے ہواوے کے فائیو جی نیٹ ورک پر پابندی لگانے سے انکار کر دیا تھا۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے برطانیہ میں فائیو جی سسٹم نصب کرنے میں ہواوے سے مدد مانگی ہے۔  برطانیہ کے اس فیصلے پر صدر ٹرمپ نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے جرمنی میں منعقد ہونے والی میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں کہا تھا کہ چینی انٹیلجنس ایجنسیاں ہواوے کو جاسوسی کے لیے استعمال کریں گی۔ ہواوے ٹیکنالوجی امریکی الزامات کی تردید کرتی ہے اور چینی حکومت بھی امریکہ کے رویے کی سخت الفاظ میں مذمت کر چکی ہے۔

No comments.

Leave a Reply