چین کا ایران پر امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ

بیجنگ  ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین نے ایران کے ساتھ کام کرنے والی چینی کمپنیوں پر عائد امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ (Geng Shuang) نے بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان چینی کمپنیوں کے خلاف امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا  جو ایران اور دوسرے ممالک کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ اپنے داخلی قوانین اور یکطرفہ طور پر دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کرنے والی کمپنوں اور اداروں پر پابندی عائد کرے۔ گنگ شوانگ (Geng Shuang) نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر کڑی نکتہ چینی کرنے کے ضمن میں کہا کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ جوہری معاہدے کے حوالے سے عالمی تشویش کا خاتمہ کرے اور ممالک کے قانونی حق کا احترام کرے، اس قسم کی پابندیاں ممالک اور عالمی برادری کے مفادات کے خلاف ہیں۔

 

No comments.

Leave a Reply