ستر ترک میئروں نے اے کے پارٹی میں شامل ہونے کے لئے درخواست دی

ستر  ترک میئروں نے اے کے پارٹی میں شامل ہونے کے لئے درخواست دی

ستر ترک میئروں نے اے کے پارٹی میں شامل ہونے کے لئے درخواست دی

انقرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

ترکی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے 70 ناظموں (mayors)نے حکمراں جماعت اے کے پارٹی میں شمولیت کی درخواستیں جمع کرا دیں۔ غیر  ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی مختلف سیاسی پارٹیوں کے 70 ناظمین (mayors) کی منتقلی کا عمل مکمل ہو گیا ہے جنہوں نے حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) میں شمولیت کے لئے درخواستیں دی تھیں۔ درخواست گزاروں میں ضلعی اور شہر کی حزب اختلاف جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے ناظمین شامل ہیں جو کہ  تقریباً 2.5 لاکھ شہریوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

اے کے پارٹی گروپ کے ڈپٹی چیئرمین بولنٹ تورین  (Bülent Turan) نے 10 جنوری کو ایک بیان میں کہا تھا کہ 100 کے قریب ناظمین حکمران جماعت میں شامل ہوں گے  جبکہ اے کے پارٹی  کے ذرائع  نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ 85 ناظموں (mayors)  میں سے 35 کی درخواستوں کو قبول کر لیا گیا ہے جو پارٹی میں شامل ہونے کے معیار پر پورا اترتے ہیں۔ اے کے پارٹی میں شامل ہونے کے لئے پہلی درخواست  گڈ پارٹی (Good Party) سے تعلق رکھنے والے ضلع انسیسو  (İncesu) کے ناظم مصطفی المیک (Mayor Mustafa İlmek) اور ان کے کانسلرز (councilors)نے جمع کروائی۔ اس کے بعد فیلی سیٹی پارٹی (Felicity Party) سے تعلق رکھنے والے ضلع حسن بیلی (Hasanbeyli) کے ناظم صلاحتین ڈینی زوگلو  (Mayor Selahattin Denizoğlu) اور رپبلیکن پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ضلع بوسیکلی (Böcekli)  کے ناظم حسین اکماز  (Mayor Hüseyin Açmaz) نے حکمراں جماعت میں شمولیت کیلئے دی گئیں درخواستوں میں برتری حاصل کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں اے کے پارٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں پارٹی میں شامل ہونے کے معیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک کے مختلف درخواست گزار ناظموں کے تبادلے اور ان کے چنائو پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply