بھارتی فوج نے 200 روز کے کرفیو کے دوران 70 کشمیریوں کو شہید کر دیا

بھارتی فوج نے 200 روز کے کرفیو کے دوران 70 کشمیریوں کو شہید کر دیا

بھارتی فوج نے 200 روز کے کرفیو کے دوران 70 کشمیریوں کو شہید کر دیا

سری نگر۔۔۔ نیوز ٹائم

مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ 200 روز کے محاصرے کے دوران بھارتی فوجیوں نے دو خواتین اور 4 نوجوان لڑکوں سمیت 70 کشمیریوں کو شہید کر دیا جبکہ پیلٹ گنوں کے چھروں، آنسو گیس کے گولوں اور لاٹھی چارج سے 942 کشمیری شدید زخمی ہوئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، شہید ہونے والوں میں سے 11 جعلی مقابلوں یا تحویل میں شہید کیے گئے۔  5 اگست 2019 ء سے اب تک مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج، نیم فوجی دستوں اور پولیس اہلکاروں کے ذریعہ پرامن مظاہرین پر گولیوں، پیلٹ گنوں، آنسو گیس کے گولوں اور لاٹھی چارج سے کم سے کم 942 کشمیری شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ہزاروں کشمیریوں بشمول حریت رہنما محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، مسرت علام بٹ، جماعت اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر عبد الحمید فیاض، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبد القیوم، نعیم احمد خان، محمد ایاز اکبر، الطاف احمد شاہ، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، فاروق احمد ڈار، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، مولانا سرجن برکاتی، قاضی یاسر احمد، ایڈووکیٹ زاہد علی، مولانا مشتاق ویری، غلام احمد گلزار، عبد الصمد انقلابی اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری محمد اشرف بٹ مقبوضہ کشمیر اور ہندوستان کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی نظربند ہیں۔

بھارتی حکام نے حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں عمر عبد اللہ، محبوبہ مفتی، ڈاکٹر شاہ فیصل اور متعدد دیگر سیاسی رہنمائوں کو کالے قانون، پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کیے ہیں۔ کشمیر سول سوسائٹی اور آزادی کے حامی تنظیموں نے سیاسی قیدیوں کی غیر قانونی نظربندی اور بگڑتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری اور عالمی انسانی حقوق سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام کشمیری سیاسی قیدیوں کی جلد رہائی میں کردار ادا کریں۔ مقبوضہ کشمیر میں روزمرہ کی زندگی بری طرح متاثر ہے اور اس خطے میں ہندوستانی حکام کی جانب سے لگائے گئے فوجی محاصرے، ہراساں کیے جانے، کورڈن اور سرچ آپریشن اور انٹرنیٹ بندش کی وجہ سے معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply