کیا آپ 170 ڈالر میں زندگی گزار سکتے ہیں ؟ روسی خاتون کا پیوٹن سے سوال

ایک خاتون نے بنا کسی تمہید کے پیوٹن سے براہ راست مخاطب

ایک خاتون نے بنا کسی تمہید کے پیوٹن سے براہ راست مخاطب

سینٹ پیٹربرگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو بدھ کے روز Saint Petersburg شہر میں ایک خاتون کے ہاتھوں غیر متوقع صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔ روسی صدر اپنے استاد اور شہر کے سابق میئر Anatoli Sobshak کے مزار پر پھول رکھنے کے بعد واپس جا رہے تھے کہ اس موقع پر عام شہری ان کے گرد اکٹھا ہو گئے۔ ان لوگوں میں شامل ایک خاتون نے بنا کسی تمہید کے پیوٹن سے براہ راست مخاطب ہو کر کہا کہ ”مہربانی آپ مجھے جواب دیجیے، کیا آپ ماہانہ 10800 روبل (Rubles) (170امریکی ڈالر) میں زندگی گزار سکتے ہیں”؟

پیوٹن نے جواب میں کہا ”جہاں تک میں سمجھتا ہوں تو یہ مشکل ہے”۔ سوال پوچھنے والی خاتون نے کہا کہ ”میرے خیال میں آپ کی تنخواہ 8 لاکھ روبل (12600 امریکی ڈالر) ہے، کیا ایسا نہیں ہے ”؟ روس میں اجرت کی کم از کم حد 190 ڈالر کے مساوی ہے۔ پیوٹن نے جواب میں کہا  Ok  مگر بہت سے لوگ ہیں جن کی تنخواہیں اس سے زیادہ ہیں۔ صدر کی تنخواہ سب سے زیادہ نہیں ہے۔

اس پر سوال پوچھنے والی روسی خاتون نے پیوٹن سے کہا کہ حالات بڑے دشوار ہیں۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اگر میں گروسری اسٹور جاتی ہوں تو وہاں 1000 روبل خرچ ہو جاتے ہیں۔اس کے علاوہ خدمات عامہ کے اخراجات 4000 روبل ہیں۔ خاتون کے مطابق ان کی آدھی تنخواہ گروسری اور خدمات عامہ کی نذر ہو جاتی ہے۔ پیوٹن نے جواب میں کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ آپ حق پر ہیں، حکومت پر لازم ہے کہ وہ بہت سے سماجی مسائل کا حل تلاش کرے۔ اس پر خاتون سے سوال داغ دیا کہ پھر ان مسائل کا حل کیوں نہیں پایا جاتا؟ روسی صدر نے کہا کہ ہم ایسا کر رہے ہیں اور حل بھی پا رہے ہیں۔ بعد ازاں خاتون نے پیوٹن کے ساتھ تصویر بنوانے کی درخواست کی جس کو روسی صدر نے قبول کر لیا۔

No comments.

Leave a Reply