چین اور جاپان، پاکستان اسٹیل ملز میں سرمایہ کاری کے خواہش مند، جائیکا کے صدر شنیچی کیتاکا کی وزیر خارجہ سے ملاقات

چین اور  جاپان، پاکستان اسٹیل ملز میں سرمایہ کاری کے خواہش مند

چین اور جاپان، پاکستان اسٹیل ملز میں سرمایہ کاری کے خواہش مند

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

دوست ممالک چین اور جاپان سمیت عرب ممالک میں سے پارنٹرز نے پاکستان اسٹیل ملز میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت نجکاری کا کہنا ہے کہ  حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کو حتمی طور پر نجکاری کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ ذرائع وزارت نجکاری کا کہنا ہے کہ  ایک کروڑ روپے یومیہ نقصان کرنے والی اسٹیل ملز کے لیے سرمایہ کار پارٹنر تلاش کیا جا رہا ہے جس میں چین اور جاپان سمیت عرب ممالک میں سے پارنٹرز نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ وزارت نجکاری  کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  پارٹنر کو  اسٹیل ملز کی زمین کی ملکیت نہیں دی جائے گی۔ سندھ حکومت کی ملکیتی زمین کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہیں کی جائے گی۔ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم ذرائع وزارت نجکاری کے مطابق پارٹنر سے وفاق اور سندھ حکومت  مل کر معاہدہ کریں گے۔ معاہدے میں بینکوں کے قرضوں، ملازمین کی ملازمتوں اور منافع میں شراکت کے اصول طے کیے جائیں گے۔ وزارت نجکاری کے ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ تمام عمل 2020 ء میں  ہی مکمل کر لیا جائے گا۔

جاپان انٹرنیشنل تعاون ایجنسی (جائیکا) کے صدر شنیچی کیتاکا کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

جاپان انٹرنیشنل تعاون ایجنسی (جائیکا) کے صدر شنیچی کیتاکا کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ملک ہے، جاپانی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔تفصیلا ت کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپان انٹرنیشنل تعاون ایجنسی (جائیکا) کے صدر شنیچی کیتاکا (Shinichi Kitaoka) سے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تجارت اور معاشی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ کو جائیکا کے صدر نے تنظیم کے مختلف شعبوں میں تعاون پر بریفنگ دی جبکہ  وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور جاپان کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے نئے مواقعوں سے جائیکا کے صدر کو آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے تعلیم اور انسانی ترقی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے پر جائیکا کو سراہتے ہوئے کہا کہ جائیکا کا تعلیم اور دیگر انسانی ترقی کے شعبوں میں تعاون قابلِ تحسین ہے  اور ہمارا ملک اس تعاون کو ٹیکنالوجی سمیت دوسرے  شعبوں تک وسعت دینا چاہتا ہے۔   شاہ محمود قریشی  نے یہ بھی کہا کہ جائیکا کے ساتھ دیگر شعبوں خصوصاً ٹیکنالوجی اور دیگر معاملات میں مزید تعاون کے خواہاں ہیں اور اس سلسلے میں جائیکا پاکستان میں تعلیم، صحت، انسانی و سماجی ترقی اور افغانستان سے ملحقہ اور دیگر علاقوں میں تعاون کر رہی ہے۔  وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی  نے مزید کہا کہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ملک ہے اور  جاپانی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں اور ہم جاپانی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔

No comments.

Leave a Reply