چینی صدر شی جن پنگ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے: ذرائع

چینی صدر شی جن پنگ

چینی صدر شی جن پنگ

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

چینی صدر شی جن پنگ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق چینی صدر کے دروہ پاکستان کی تاریخیں طے کی جا رہی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق کے چینی صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان آئندہ دو سے تین ماہ کے دوران متوقع ہے۔ اس حوالہ سے دونوں ممالک کے سفارتی حلقے مسلسل رابطے میں ہیں اور دورے کی حتمی تاریخوں کو طے کیا جا رہا ہے۔ دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق چینی صدر کا دورہ پاکستان سی پیک منصوبہ کے حوالہ سے بڑی اہمیت کا حامل ہو گا کیونکہ پاکستان اور چین دونوں سی پیک کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور یہ گیم چینجر منصوبہ ہے۔

دفترخارجہ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان خود  چینی صدر  شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔  دورے سے دونوں ممالک کے درمیان سرمایاکاری میں مزید اضافہ ہو گا۔  واضح رہے کہ پاکستان میں متعین چینی سفیر یائو جنگ (Yao Jing) نے بھی چینی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالہ سے پاکستانی حکام سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں  اور گزشتہ روز چینی سفیر نے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ سے ملاقات کی تھی جس میں چینی صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کے حوالہ سے جائزہ لیا گیا۔  جبکہ سی پیک منصوبہ میں پیشرفت، دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

No comments.

Leave a Reply