بین الاقوامی اولمپک کمیٹی 2020 ٹوکیو اولمپکس منصوبے کی مطابق منعقد کروانے کیلئے پرعزم

آئی او سی کے سربراہ تھامس باخ

آئی او سی کے سربراہ تھامس باخ

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی آئی او سی کے سربراہ نے 2020ء ٹوکیو اولمپکس کے منصوبے کے مطابق انعقادکے لئے کمیٹی کے تیار ہونے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ آئی او سی کے سربراہ تھامس باخ (Thomas Bach) نے یہ بات کورونا وائرس کے پھیلائو کے تناظر میں گذشتہ روز نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے ٹوکیو گیمز کے متبادل منصوبے پر تبصرے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ افواہوں کے شعلوں کو مزید بھڑکانا نہیں چاہتے۔تھامس باخ (Thomas Bach) نے کہا کہ حکومت جاپان، کھلاڑیوں اور عہدیداروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے آرگنائزنگ کمیٹی کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے کام کر رہی ہے۔

No comments.

Leave a Reply