سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ ہمدوک پر قاتلانہ حملہ

سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ ہمدوک پر قاتلانہ حملہ

سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ ہمدوک پر قاتلانہ حملہ

خرطوم ۔۔۔ نیوز ٹائم

سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ ہمدوک (Abdullah Hamdok) پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے دوران کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں جبکہ وزیراعظم، عبداللہ ہمدوک (Abdullah Hamdok) کو بھی بچا لیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے نے خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ حملہ نامعلوم اداروں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد وزیر اعظم کو ان کے قافلے سمیت کسی محفوظ جگہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ قافلے کی کسی بھی رکن کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جس جگہ حملہ کیا گیا وہاں تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کا بھی پتہ نہیں چل سکا۔ اس سے قبل 2019 ء میں سوڈان کے مختلف سیاستدانوں کے گھروں پر حملے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

گزشتہ برس ہونے والے حملوں میں بھی کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات نہیں ملی تھیں جبکہ حکومتی ارکان کی جانب سے اس خبر کی تصدیق کی گئی تھی کہ کچھ نامعلوم افراد نے مختلف حکومتی ارکان کے گھروں پر حملے کئے ہیں۔ مزید بتایا گیا تھا کہ ہونے والے تمام حملوں کی نوعیت ایک جیسی تھی جس کے بعد کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں تھیں۔ 2019 میں ہونے والے حملوں کے ملزمان کو بھی ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا۔ لیکن اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس میں بتایا جا رہا ہے کہ سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ ہمدوک (Abdullah Hamdok) کی گاڑی کو نامعلوم افراد کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہے جس کے بعد انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو ان کے قافلے سمیت کسی محفوظ جگہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ قافلے کی کسی بھی رکن کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جس جگہ حملہ کیا گیا وہاں تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کا بھی پتہ نہیں چل سکا۔

No comments.

Leave a Reply