کروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد4300 ہوگئی، وائرس کہاں کہاں پھیلا اور کتنی ہلاکتیں ہوئی

کروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد4300  ہوگئی

کروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد4300 ہوگئی

نیوز ٹائم

کرونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 4300 ہو گئی ہے اور ایک لاکھ 19 ہزار ایک سو 84 افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔ اب تک کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے 66617 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے جبکہ برطانوی وزیر صحت ناڈین ڈوریس (Nadine Dorries)  میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہیں آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ برطانیہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 383 ہو گئی جبکہ مزید 52 افراد کرونا مرض میں مبتلا ہوئے ہیں۔ جان لیوا وائرس سے اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 631، اور10149 افراد متاثر ہی۔ ایران میں9000 افراد متاثر ہیں ایران میں 354 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔  ایرانی نائب صدر اسحاق جہانگیری کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں  واضح رہے کہ اسحاق روحانی ایران کے 12 نائب صدور میں سے سب سے زیادہ سینئر نائب صدر ہیں۔ ایران سے لائے گئے 165 بحرینی شہریوں میں 77 کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

جنوبی کوریا میں 80، فرانس میں 33 اور جرمنی میں دو ہو گئی ہے۔ جرمن چانسلر مرکل کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ جرمنی کی 70 فیصد آبادی کا کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ غیر ملکی خبرا یجنسی کے مطابق فرانس میں 33، اسپین میں 35 اموات، امریکا میں 28 اموات، 787 بیمار ہیں۔ جاپان میں 12،  سوئٹزرلینڈ 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جنوبی کوریا میں7513، فرانس 1784 اور اسپین میں 1695، جرمنی 1565، جاپان 581 اور سوئٹزرلینڈ میں 476 افراد میں کرونا کی تصدیق ہو چکی ہے۔ سوئیڈن 355، ناروے 277، بیلجیم 267 اور ڈنمارک میں 264، الجیریا 20، روس 20 اور پولینڈ میں 18 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ امریکہ میں کرونا وائرس سے مزید 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس سے ہلاکتوں کی  مجموعی تعداد30 ہو گئی ہے اور  1025 افراد متاثر ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس ایک عالمگیر وبا بننے کے قریب ہے اور اس سے  لوگوں کو سنگین عارضے بھی لاحق ہو سکتے ہیں۔ کرونا وائرس میں اموات کی شرح فلو سے کہیں زیادہ ہے اور اب تک اس سے دنیا بھر میں 3 اعشاریہ 4 فیصد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ وائرس کو اب بھی مناسب اقدامات کر کے اسے روکا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ کرونا وائرس دنیا کے 112 ممالک میں پھیل چکا ہے۔

دوسری جانب آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار ٹام ہینکس (Tom Hanks) اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن (Rita Wilson) بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔ اداکار نے یہ بات اپنے پرستاروں کو سوشل میڈیا اکائونٹ کے ذریعے بتائی۔ امریکی اداکار نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ انہیں اور اہلیہ کو آسٹریلیا میں جسم میں درد، سردی اور بخار محسوس ہوا۔  جس پر ٹیسٹ کرانے پر ان دونوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد ٹام ہینکس (Tom Hanks)نے اہلیہ سمیت خود کو احتیاطی تدابیر کے تحت محدود کر لیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply