بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کھیلوں کی تنظیموں کے ساتھ ہنگامی مذاکرات کرے گی

ٹوکیو اولمپکس گیمز 24 جولائی کو ہوں گے

ٹوکیو اولمپکس گیمز 24 جولائی کو ہوں گے

نیوز ٹائم

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے کرونا وائرس کے پھیلائو کے تناظر میں کھیلوں کی تنظیموں کے سربراہان سے ہنگامی مذاکرات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔  یہ مذاکرات منگل کے روز آن لائن کیے جائیں گے۔ ٹوکیو 2020 ء گیمز کے لیے بیڈمنٹن، ریسلنگ اور بیس بال سمیت کئی کھیلوں کے کوالیفائنگ مقابلے کرونا وائرس کے پھیلائو کے باعث منسوخ یا ملتوی ہونے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ یونان میں اولمپک مشعل کی ریلے دوڑ اولمپیا میں جمعرات کے روز شروع ہونے کے صرف ایک روز بعد جمعے کو معطل کر دی گئی۔ توقع ہے کہ منصوبہ شدہ ٹیلی کانفرنس کے شرکا منسوخ شدہ کوالیفائنگ مقابلوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ٹوکیو گیمز منصوبے کے مطابق منعقد کرانے کے لیے تیار منتظمین کے اٹھائے جانے والے جوابی اقدامات کے بارے میں کھیلوں کی تنظیموں کے آئندہ ردعمل پر اب توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

No comments.

Leave a Reply