جاپان 2020 ء اولمپکس طے شدہ وقت پر منعقد کرنے کے لیے پرعزم: یوشی ہیدے سوگا

جاپان کے چیف کابینہ سیکریٹری یوشی ہیدے سوگا

جاپان کے چیف کابینہ سیکریٹری یوشی ہیدے سوگا

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

حکومت جاپان کے چیف کابینہ سیکریٹری یوشی ہیدے سوگا (Yoshihide Suga) کا کہنا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس کو رواں سال موسم گرما میں طے شدہ وقت پر منعقد کرنے کی تیاریاں جاری رکھے گا۔ گروپ آف سیون سربراہان کے غیر معمولی ویڈیو اجلاس کے بعد یوشی ہیدے سوگا (Yoshihide Suga) منگل کو نامہ نگاروں سے بات کر رہے تھے۔  اجلاس کا مقصد نئے کورونا وائرس کی وبا سے متعلق ان ممالک کے اقدامات کو مربوط کرنا تھا۔ چیف کابینہ سیکرٹری یوشی ہیدے سوگا (Yoshihide Suga) نے بتایا کہ جی سیون کے کسی بھی رہنما نے ان کھیلوں کو ملتوی کرنے کا نہیں کہا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت بین الاقوامی اولمپک کمیٹی، ٹوکیو آرگنائزنگ کمیٹی اور ٹوکیو بلدیہ عظمی کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے ان کھیلوں کے انعقاد کی تیاری پوری تندہی سے جاری رکھے گی۔

No comments.

Leave a Reply