عدنان الظروفی عراق کے نئے وزیر اعظم نامزد

عدنان الظروفی عراق کے نئے وزیر اعظم نامزد

عدنان الظروفی عراق کے نئے وزیر اعظم نامزد

بغداد ۔۔۔ نیوز ٹائم

عراق کے صدر برہم صالح (Barham Salih)  نے عدنان الظروفی (Adnan al-Zurfi)  کو ملک کا نیا وزیر اعظم نامزد کر دیا۔  عدنان  الظروفی (Adnan al-Zurfi)  نگران وزیر اعظم عادل عبد المہدی (Adel Abdul Mahdi)  کی جگہ اور ملک میں 30 روز کے اندر عبوری حکومت تشکیل دیں گے جس کے بعد وہ پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔ عادل عبد المہدی (Adel Abdul Mahdi)  حکومت کی جانب سے عوام کو ملازمتوں کے مواقع فراہم نہ کرنے اور کرپشن پر ملک گیر مظاہروں کے باعث دسمبر میں وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔  54 سالہ سابق گورنر عدنان  الظروفی (Adnan al-Zurfi)  کی تقرری سابق نامزد وزیر اعظم محمد توفیق علاوی (Mohammed Tawfiq Allawi) کی جانب سے اپنی نامزدگی واپس لیے جانے کی 2 ہفتے سے زیادہ مدت کے بعد کی گئی ہے۔  عدنان  الظروفی (Adnan al-Zurfi)  کا تعلق النصر پارلیمانی گروپ سے ہے۔

عدنان  الزرفی (Adnan al-Zurfi)  نگراں وزیر اعظم عادل عبد المہدی (Adel Abdul Mahdi) کی جگہ لیں گے، جنہوں نے دسمبر میں حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہروں کے بعد اقتدار چھوڑ دیا تھا۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عادل عبد المہدی (Adel Abdul Mahdi)  کے خلاف مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ بدعنوان ہیں اور انہیں بنیادی سہولیات مہیا کرنے میں ناکام کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 2 فروری کو سابق وزیر ٹیلی کمیونی کیشن محمد توفیق علاوی (Mohammed Tawfiq Allawi)  کو ملک کا وزیر اعظم مقرر کیا گیا تھا تاہم وہ ایک ماہ کے بعد آئینی مدت کے دوران اپنی کابینہ تشکیل دینے میں ناکام رہے تھے جس کے بعد یہ ذمہ داری نئے وزیر اعظم کو سونپی گئی ہے۔

No comments.

Leave a Reply