امریکی ارکان کانگرس کا فلسطینی مکانات کی مسماری روکنے کا مطالبہ

صہیونی فوج نے مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کے وادی حمص اور صور باھر میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے

صہیونی فوج نے مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کے وادی حمص اور صور باھر میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے

رام اللہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی کانگرس کے 63 ارکان نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے کہ جس میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی کانگرس 63 ارکان کے ایک مشترکہ مکتوب میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مشرقی بیت المقدس (East Jerusalem)، مغربی کنارے اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں یہودی آباد کاری اور فلسطینیوں کے گھروں کی مکانات کی مسماری روکنے کے لیے اسرائیل پر دبائو ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مکتوب میں کہا گیا کہ صہیونی فوج نے مشرقی بیت المقدس (East Jerusalem) میں فلسطینیوں کے وادی حمص (Wadi Homs)  اور صور باھر (Sur Baher)  میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے حقوق کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ بالخصوص کرونا وائرس کے پھیلنے کے بعد صہیونی ریاست کی زندانوں میں قید فلسطینیوں کے حقوق کا خاص خیال رکھا جائے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے مندوب عبد اللطیف القانوع نے کہا کہ صہیونی جیل میں قید فلسطینیوں کے حقوق کو دانستہ طور پر پامال کیا جا رہا ہے۔ صہیونی حکام کی طرف سے جیلوں میں قید فلسطینیوں کو کرونا کی ویکسن فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی اسیران کے حقوق کے لیے حرکت میں آئیں اور فلسطینی اسیران کو کرونا جیسی مہلک وبا سے بچائیں۔ خیال رہے کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ نے کہا کہ صہیونی حکام نے فلسطینی اسیران کو مزید تنہا کر دیا ہے۔ فلسطینی قیدیوں کو کینٹین سے 170 اقسام کی چیزیں لینے سے روک دیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply