اٹلی کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیا

اٹلی کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیا

اٹلی کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیا

نیوز ٹائم

چین اور اٹلی سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 240000 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 10000 سے تجاوز کر گئی۔ اٹلی کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیا، یورپی ملکی میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی ہلاکت کی تعداد 3445  ہو گئی، چین میں 3245 افراد ہلاک ہوئے اور چین میں متاثرین کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔ اٹلی میں ایک ہی روز میں کرونا وائرس سے 475 افراد ہلاک ہوئے جو ایک ہی دن میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے۔ اٹلی میں متاثرین کی تعداد 41000 سے تجاوز کر گئی ہیں۔ اٹلی میں 12 مارچ کو لاک ڈائون کیا گیا تھا جسے 25 مارچ کو ختم ہونا تھا لیکن اب اس لاک ڈائون میں بھی غیر معینہ مدت تک توسیع کر دی گئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں ہر 10 منٹ میں ایک شخص کورونا وائرس سے ہلاک ہو رہا ہے اور ہر گھنٹے میں 50 افراد وائرس سے متاثر ہو رہے ہیں۔ ایران میں اب تک 1284 افراد وائرس سے موت کے منہ میں جا چکے ہیں اور 18000 سے زائد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 6000 سے زائد متاثرہ افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔ اسپین میں ایک دن میں 209 ہلاکتوں کے بعد وہاں وائرس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 830  ہو گئی۔ امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 65 تک پہنچ چکی ہے اور متاثرین کی تعداد 218  سے تجاوز کر چکی ہے اور متاثرین کی تعداد 13783 ہو گئی۔

برطانیہ میں اب تک کورونا وائرس کے 2644 کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ 72 افراد ہلاک اور 67 صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔ جنوبی کوریا میں اب تک کورونا وائرس کے سامنے آنے والے مجموعی کیسز کی تعداد 8565 ہے جن میں سے 91 افراد ہلاک اور 1540 صحتیاب ہو چکے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس کیسز کی تصدیق کے بعد مجموعی تعداد 169 ہو گئی جبکہ 3 ہلاکتیں ہو گئی۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ 22 مارچ بروز اتوار خود پر ‘جنتا کرفیو’ عائد کریں۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق قوم سے خطاب میں نریندر مودی نے کہا کہ میں عوام سے درخواست کرتا ہوں وہ جنتا کرفیو میں ہمارا ساتھ دیں جو 22 مارچ کو صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک نافذ ہو گا۔ اسرائیل میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 529 ہو گئی۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 456 ہو گئی جبکہ دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply