سری لنکا میں پارلیمانی انتخابات ملتوی

سری لنکا کے چیف الیکشن کمیشنر مہندا دیشاپریہ

سری لنکا کے چیف الیکشن کمیشنر مہندا دیشاپریہ

کولمبو ۔۔۔ نیوز ٹائم

سری لنکا نے کورونا کے پیش نظر پارلیمانی انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔ سری لنکا میں پارلیمانی انتخابات 25 اپریل کو ہونے تھے جو کہ اب ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا میں اب تک  لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ کورونا کے پھیلائو کو روکنے کے لیے سری لنکا میں سفری پابندیوں کے ساتھ کچھ علاقوں میں کرفیو بھی نافذ ہے۔ سری لنکا کے چیف الیکشن کمیشنر مہندا دیشاپریہ (Mahinda Deshapriya) نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا ابھی تک کورونا وائرس سے محفوظ ہے تاہم 25 اپریل کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کورونا وائرس کی وجہ سے عارضی طور پر ملتوی کر دیے گئے ہیں، سری لنکا میں کورونا وائرس کے 53 کیسز سامنے آئے ہیں، حکام نے اس ہفتے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈے بند کر دیئے تھے جبکہ ایک علاقہ میں کرفیو لگا کر 850,000 افراد کو دیگر آبادی سے الگ تھلگ کیا گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply