امریکی خاتون رکن کانگریس تلسی گیبرڈ صدارتی نامزدگی کی دوڑ سے دستبردار

امریکی کانگریس کی خاتون رکن و ڈیموکریٹ پارٹی کی رکن تلسی گیبرڈ

امریکی کانگریس کی خاتون رکن و ڈیموکریٹ پارٹی کی رکن تلسی گیبرڈ

واشنگٹن۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی کانگریس کی خاتون رکن و ڈیموکریٹ پارٹی کی رکن تلسی گیبرڈ (Tulsi Gabbard)  صدارتی نامزدگی کی دوڑ سے دستبردار ہو گئیں اور رواں سال نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اپنے مخالف امیدوار جوبائیڈن کی حمایت میں میدان میں آ گئیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ہوائی کی رکن کانگریس نے جاری کردہ آن لائن وڈیو پیغام میں کہا کہ وہ ڈیموکریٹ پارٹی کے لیے بطور صدارتی امیدوار نامزدگی اور مہم کو معطل کر رہی ہیں اور ملک کو متحد کرنے کی جستجو میں سابق نائب صدر جوبائیڈن کی مکمل تعاون پیش کر رہی ہیں اگرچہ وہ ہر مسئلے پر سابق نائب صدر کے ساتھ متفق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن اچھے انسان ہیں اور وہ ہمارے ملک اور امریکی عوام کی محبت کا عزم رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منگل کو انتخابات کے نتائج سے واضح ہو گیا تھا کہ جوبائیڈن نومبر میں ہونے والے انتخابات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف لڑیں گے،  انہیں یقین ہے کہ وہ ہمارے ملک کی قیادت کریں گے اور محبت، احترام اور ہمدردی کے جذبے سے سرشار ہو کر ملک میں تفریق کو ختم کریں گے جس نے ہماری ملک کو تقسیم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسے وقت میں پیچھے ہٹ رہی ہیں جب دنیا کو کورونا وائرس جیسے غیر معمولی عالمی بحران کا سامنا ہے لہذا امریکی شہری کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے مل کر کام کریں۔

No comments.

Leave a Reply