امریکا کا کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے پاکستان کو 10 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

امریکا کی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا ایلس ویلز

امریکا کی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا ایلس ویلز

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا نے کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے پاکستان کو 10 لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکا کی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا ایلس ویلز (Alice Wells) نے جمعے کو ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ کووڈ 19 (covid 19) کے مقابلے کے لیے امریکا اور پاکستان کی حکومتیں مل کر کام کر رہی ہیں۔  پاکستان میں وبا کی روک تھام، نگرانی اور فوری اقدامات کے نظام میں بہتری کے لیے امریکی حکومت دس لاکھ ڈالر کی ابتدائی امداد فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت کے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے امریکا اور پاکستان کے مابین دیرینہ شراکتداری ہے۔ امریکا کے سینٹر فور ڈیزیز کنٹرو اینڈ پریوینشن سے تربیت حاصل کرنے والے 100 سے زائد پاکستانی گریجویٹ پنجاب اور گلگت بلتستان میں سامنے آنے والے کیسز کی تشخیص میں مصروف ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 507 اور 3 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔ احتیاطی تدابیر کے پیش نظر ملک کے کئی حصوں میں عوامی و معاشی سرگرمیاں معطل کی جا چکی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply