ٹونٹی ٹونٹی کے ٹوکیو گیمز کی اولمپک مشعل یونان سے جاپان آمد

خصوصی مشعل طیارہ جمعے کے روز شمال مشرقی جاپان کے میاگی پریفیکچر میں جاپانی ائیر سیلف ڈیفنس فورس کی ماتسوشیما بیس پر اترا

خصوصی مشعل طیارہ جمعے کے روز شمال مشرقی جاپان کے میاگی پریفیکچر میں جاپانی ائیر سیلف ڈیفنس فورس کی ماتسوشیما بیس پر اترا

ٹوکیو، نیور یارک  ۔۔۔ نیوز ٹائم

ٹونٹی ٹونٹی کے ٹوکیو گیمز کی اولمپک مشعل یونان سے جاپان پہنچ گئی ہے۔ خصوصی مشعل طیارہ جمعے کے روز شمال مشرقی جاپان کے میاگی پریفیکچر (Miyagi Prefecture) میں جاپانی ائیر سیلف ڈیفنس فورس کی ماتسوشیما بیس (Matsushima Air Base)  پر اترا۔ یہ خصوصی پرواز مقررہ وقت سے 90 منٹ قبل منزل پر پہنچی تھی۔ اولمپک مشعل کو یونان میں 12 مارچ کو قدیم اولمپیا کھنڈرات (Ancient Olympia)  میں روشن کیا گیا تھا۔ پرواز کی آمد کے بعد جمعے کے روز ماتسوشیما بیس (Matsushima Air Base)  پر مشعل کے لیے ایک استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ تین تین بار اولمپک چیمپئن رہنے والی جوڈو کھلاڑی تاداہیرو نومورا (NOMURA Tadahiro)  اور ریسلر ساری یوشیدا (YOSHIDA Saori)  نے مشعل وصول کی اور اس سے ایک چھوٹی مشعل روشن کی۔ ائیر سیلف ڈیفنس فورس کی فضائی کرتب دکھانے والی ٹیم بلیو امپلس نے جیٹ جہازوں سے فارمیشن میں پرواز کی اور کرتب دکھاتے ہوئے فضا میں رنگین دھواں چھوڑتے ہوئے پانچ دائرے بنا کر اولمپک دائروں کی عکاسی کی۔

دوسری جانب بین الاقوامی اولمپک کمیٹی آئی او سی کے صدر تھامس باخ (Thomas Bach)  کا کہنا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس کے بارے میں آئی او سی مختلف امکانات پر غور کر رہی ہے۔ باخ تھامس (Thomas Bach)  نے جمعرات کے روز کے نیو یارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے نئے کورونا وائرس کے پھیلائو کے تناظر میں یہ بیان دیا ہے۔ ان سے سوال کیا گیا کہ ان گیمز کو منعقد کرنے یا نہ کرنے کے فیصلے کے لیے کیا کوئی حتمی تاریخ طے کی گئی ہے۔ باخ تھامس (Thomas Bach)  نے جواب دیا کہ بحران کے باعث پھیلی غیر یقینی کی وجہ سے فی الحال فیصلہ کرنے کی کوئی تاریخ طے کرنا یا فیصلہ کرنا غیر ذمہ داری ہو گی۔ باخ تھامس (Thomas Bach)  سے جب سوال کیا گیا کہ ان گیمز کو 2021 ء یا 2022 ء کے موسم گرما میں منعقد کرنا قابل عمل ہو گا یا نہیں تو انہوں نے کہا کہ آئی او سی مختلف امکانات پر غور کر رہی ہے۔

No comments.

Leave a Reply