ایران اور وینزویلا کے خلاف امریکی پابندیاں جاری رہنے پر روس کی تنقید

ویانا میں قائم بین الاقوامی اداروں میں روس کے مستقل نمائندے میخائل اولیانوف

ویانا میں قائم بین الاقوامی اداروں میں روس کے مستقل نمائندے میخائل اولیانوف

ماسکو  ۔۔۔ نیوز ٹائم

ویانا میں قائم بین الاقوامی اداروں میں روس کے مستقل نمائندے نے ایران اور وینزویلا کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کی۔ میخائل اولیانوف (Mikhail Ulyanov) نے پیر کے روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے یکجہتی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وینزویلا اور ایران پابندیوں کے شکار ہیں، جبکہ صرف روس، چین اور کیوبا مشکل وقت میں اٹلی کو مدد فراہم کرتے ہیں؟ یورپی یونین اور امریکا کہاں ہیں؟ آج کی دنیا میں کچھ غلط ہے۔  انہوں نے اس سے پہلے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ امریکا میں بہت سے عوام اگر پابندیوں کو مکمل طور پر اٹھانے کے حق میں بات نہیں کرتے ہیں تو ایران میں کورونا کے پھیلائو کو دیکھتے ہوئے کم از کم ان پابندیوں کو درست کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

No comments.

Leave a Reply