انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 163.50 پیسے پر ٹریڈ

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 163.50 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 163.50 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے

کراچی ۔۔۔ نیوز ٹائم

کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 163.50 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں تین روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138.93 پیسے، فروری میں 138.90  پیسے اور مارچ میں  139.10 پیسے تک پہنچ گیا۔ اپریل 2019 ء میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگائی اور  140.50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔ جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164 روپے پر پہنچ گیا۔ جولائی 2019 ء میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہو گیا۔ اگست 2019 ء میں روپے نے ڈالر کا جم کر مقابلہ کیا اور ڈالر 157.20 روپے تک پہنچ گیا۔ ستمبر 2019 ء کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوئی اور یہ 156.40 روپے پر پہنچ گیا۔اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر 2019 ء کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی۔ گزشتہ چھ ماہ سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور اس دوران 9 روپے کی کمی آئی۔

No comments.

Leave a Reply