اسرائیلی آبادکاروں کے فلسطینیوں گھروں پر حملے

اسرائیلی آبادکاروں کے ایک گروہ نے فلسطینیوں کے گائوں مادمہ پر حملہ کر دیا

اسرائیلی آبادکاروں کے ایک گروہ نے فلسطینیوں کے گائوں مادمہ پر حملہ کر دیا

مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔ نیوز ٹائم

اسرائیلی آبادکاروں کے ایک گروہ نے مغربی کنارے کے جنوبی شہر نابلس (Nablus) میں فلسطینیوں کے گائوں مادمہ (Madama)  پر حملہ کر دیا۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ غیر قانونی صہیونی بستی یتسہار (Yitzhar)  سے تعلق رکھنے والے صہیونی آبادکاروں کے گروہ نے گائوں کے جنوبی حصے پر دھاوا بولا اور گھروں پر حملہ کیا۔ اس موقع پر فلسطینی نوجوان انہیں روکنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ اس دوران اسرائیلی پولیس آبادکاروں کو سیکورٹی فراہم کرتی رہی اور انہیں جوابی کارروائی سے بچانے کے لیے فلسطینیوں پر تشدد کرتی رہی۔ دوسری جانب صہیونی فوج کی فائرنگ سے رام اللہ میں دیر ابو مشعل (Deir Abu-Mashal)  گائوں سے تعلق رکھنے والا فلسطینی زخمی ہو گیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض فوج نے فلسطینی شہری رام اللہ کے مغرب میں دیر ابو مشعل (Deir Abu-Mashal)  گائوں کے قریب پر یہود آبادکاروں کی گاڑیوں پر فائرنگ کر رہا تھا۔ قابض فوج نے کارروائی کے بعد دیرنظام گائوں کے مرکزی داخلی دروازے کو بند کر دیا، جبکہ زخمی کی صحت کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ ادھر اسرائیلی فوجیوں نے جنوبی غزہ میں کسانوں اور غزہ کے ساحلی علاقے میں ماہی گیروں پر مشین گن سے فائرنگ کی۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض فوجیوں نے غزہ کے جنوب میں خان یونس (Khan Yunis)  کے مشرقی علاقے میں اپنی زمینوں پر کام کرنے والے کسانوں پر فائرنگ کی۔ صہیونی فوج نے غزہ کے شمالی ساحلی علاقے میں فلسطینی ماہی گیروں کو نشانہ بنایا، تاہم ان واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

No comments.

Leave a Reply