کرونا وائرس سے متاثر ممالک 199، 24087 ہلاکتیں، دنیا بھر میں متاثر افراد کی تعداد 53222

امریکا میں کرونا سے متاثرین افراد کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہو گئی

امریکا میں کرونا سے متاثرین افراد کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہو گئی

نیوز ٹائم

دنیا بھر میں کرونا  وائرس کا خوف، 199 ممالک میں24087  افراد ہلاک ہو چکے ہیں، عالمی وبا نے  532224افراد کو لپیٹ میں لے لیا جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد 124326 ہے، امریکا میں کرونا سے متاثرین افراد کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہو گئی۔ عالمی وبا سے امریکا میں 1300 افراد ہلاک اور 85594 افراد  متاثر ہو چکے ہیں۔ چین میں کرونا سے ہلاک افراد کی تعداد 3292 ہو گئی جبکہ متاثرین کی تعداد 81340 ہے۔ اٹلی میں کرونا سے 24 گھنٹوں کے دوران 662 افراد ہلاک  ہو گئے جس سے کل اموات کی تعداد 8215 ہو گئی ہہیں جبکہ 80589 افرادعالمی وبا کی لپیٹ میں ہیں۔ اسپین میں کرونا سے ہلاک افراد کی تعداد 4365 ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 6600 ہو گئی ہیں۔  ایران میں کرونا سے 24 گھنٹوں کے دوران 157 افراد ہلاک جبکہ مجموعی تعداد 2234 ہو چکی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 29000 سے تجاوز کر گئی ہیں۔

برطانیہ میں کرونا سے 578 افراد ہلاک اور متاثرین کی تعداد 11500  سے زائد ہو گئی ہیں۔ جنوبی کوریا میں 139، فرانس میں 1696،  جاپان میں 55  افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور متاثرین افراد کی تعداد 2003 ہو چکی ہیں۔ سعودی عرب میں کرونا سے تین افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ متاثرین کی تعداد 1012 ہے۔ پاکستان میں کورونا سے 9 افراد ہلاک، 1179 متاثر افراد ہو گئے۔ سندھ میں کورونا کے 421 مریض، پنجاب میں 394 کیسز، بلوچستان میں 131، خیبر پختونخوا میں 123 کیسز سامنے آئے، گلگت بلتستان میں 84،  اسلام آباد میں 25 اور آزاد کشمیر سے ایک کیس سامنے آیا۔

بیلجیئم میں کورونا متاثرین کی تعداد 6235 تک پہنچ گئی،  گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 42 مریض جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 220 ہو گئی۔ فلپائن میں کورونا وائرس سے 9 ڈاکٹرز ہلاک اسرائیلی وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں کورونا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2495 ہو گئی ہے۔ تھائی لینڈ میں 111 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے جہاں  تھائی لینڈ میں اب تک رپورٹ ہونے والے مریضوں کی تعداد 1045 ہے۔

No comments.

Leave a Reply