ایرانی حکومت خامنہ ای کی دولت کو کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے استعمال کرے: امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مورگن اورٹاگوس

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مورگن اورٹاگوس

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مورگن اورٹاگوس (Morgan Ortagus)نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی امریکا پر تنقید پر مبنی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی لیڈر جھوٹ بولنا اور چوری کرنا بند کریں۔ انہوں نے یہ بات ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے س بیان کے رد عمل میں کہی جس میں انہوں نے امریکا پر ایران میں کرونا وائرس کے معاملے پر ‘طبی دہشت گردی’ کا الزام عاید کیا تھا۔ مورگن اورٹاگوس (Morgan Ortagus)نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر لکھا کہ اگر ایرانی حکومت کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پیسوں کی ضرورت ہے تو وہ خامنہ ای کے قائم کردہ فنڈ سے اربوں کی رقم حاصل کر سکتی ہے۔

Morgan Ortagus

@statedeptspox

Stop lying.

Stop stealing.

If the Iranian regime needs funds to deal with the #coronavirus, it can access billions in @khamenei_ir’s tax-free hedge fund.

It’s not the sanctions. It’s the regime.

5,198

9:31 PM – 30 ، 2020

Twitter Ads info and privacy

2,691 people are talking about this

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پابندیوں کا نہیں بلکہ ایرانی رجیم کا اپنا معاملہ ہے۔

Javad Zarif

@JZarif

US has gone from sabotage & assassinations to waging an economic war & #EconomicTerrorism on Iraniansto #MedicalTerror amidst #covid19iran.

This even “exceeds what would be permissible on the battlefield.”

STOP aiding WAR CRIMES.

STOP obeying IMMORAL & ILLEGAL US sanctions.

3,724

4:45 PM – 29 2020

Twitter Ads info and privacy

2,114 people are talking about this

پیر کے روز محمد جواد ظریف نے متنبہ کیا تھا کہ ان کے ملک پر امریکا کی طرف سے بدستور پابندیاں کرونا کے خلاف عالمی انسانی مہم کو متاثر کر رہی ہیں۔  انہوں نے امریکی پابندیوں کو غیر اخلاقی اور غیر انسانی قرار دیا ہے۔ جواد ظریف نے اتوار کے روز ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ امریکا نے کرونا پھیلنے کے دوران تخریب کاری اور قتل سے آگے بڑھ کر ایرانیوں کے خلاف معاشی جنگ کا آغاز کیا۔ امریکا کی پالیسی معاشی اور طبی دہشت گردی ہے۔

No comments.

Leave a Reply