فیوجی آتش فشاں 3 گھنٹے میں ٹوکیو کو مفلوج کر سکتا ہے: ماہرین کا انتباہ

جاپانی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کوہِ فیوجی کے پھٹنے سے دارالحکومت ٹوکیو 3 گھنٹے میں مفلوج ہو جائے گا

جاپانی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کوہِ فیوجی کے پھٹنے سے دارالحکومت ٹوکیو 3 گھنٹے میں مفلوج ہو جائے گا

ٹوکیو  ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپانی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کوہِ فیوجی کے پھٹنے سے دارالحکومت ٹوکیو 3 گھنٹے میں مفلوج ہو جائے گا۔ یہ آتش فشاں آخری بار دسمبر 1707 میں پھٹا تھا۔ اس وقت 2 ہفتے تک اس سے راکھ خارج ہوئی تھی۔ حکومتی پینل نے فرضی خاکہ بنا کر خبردار کیا ہے کہ اگر اسی پیمانے کی آتش فشاں جاری رہا تو اس کے کیا اثرات ہو سکتے ہیں۔ اندازے کے مطابق آتش فشاں پھٹنے کے بعد صرف 3 گھنٹوں میں راکھ وسطی ٹوکیو اور ہمسایہ صوبوں کاناگاوا (Kanagawa) ، چیبا (Chiba) اور سائیتاما (Saitama) پہنچ جائے گی۔ راکھ کی تھوڑی سی مقدار بھی ریلوے کے انتظامی نظام کو بگاڑ دے گی۔ دھند سے ٹریفک میں خلل پڑے گا، جس سے لوگوں کی نقل و حرکت محدود ہو جائے گی۔

No comments.

Leave a Reply