نیٹو کے سیاسی ماہرین کا گروپ تشکیل دے دیا گیا

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ

برسلز ۔۔۔ نیوز ٹائم

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ (Jens Stoltenberg) نے اتحاد کے سیاسی پہلوئوں کا جائزہ لینے کے لیے ماہرین کا گروپ تشکیل دے دیا۔  انہوں نے تحریری بیان میں کہا کہ گزشتہ برس برطانوی دارالحکومت لندن میں نیٹو کے سربراہ اجلاس میں اتحاد کے سیاسی بازو کو تقویت دینے کے لیے ماہرین کے ایک گروپ کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ گروپ کے 5 مرد اور 5 خواتین شامل ہوں گی، جبکہ اس کی صدارت تھامس دمی مائزرے (Thomas de Maiziere)  اور ویس مچل (Wess Mitchell)  مشترکہ طور پر کریں گے۔

No comments.

Leave a Reply