جاپان، فوکوشیما میں اولمپک مشعل کی نمائش

ٹوکیو گیمز کے اولمپک مشعل کی فوکوشیما کے علاقے کے جے ویلیج میں فٹبال کے تربیتی مرکز میں عام نمائش کی جا رہی ہے۔

ٹوکیو گیمز کے اولمپک مشعل کی فوکوشیما کے علاقے کے جے ویلیج میں فٹبال کے تربیتی مرکز میں عام نمائش کی جا رہی ہے۔

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان میں ملتوی کی جانے والی ٹوکیو گیمز کے اولمپک مشعل کی فوکوشیما کے علاقے کے جے ویلیج (J-Village) میں فٹبال کے تربیتی مرکز میں عام نمائش کی جا رہی ہے۔  جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق اس مرکز سے اولمپکس کی مشعل تھامے ریلے دوڑ 26 مارچ کو شروع کیا جانا تھا، مگر منتظمین نے گیمز اور اس ریلے دوڑ کو آئندہ سال تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس شعلے کی کچھ عرصہ تک فوکوشیما میں نمائش کرنے اور گیمز کے انعقاد تک جاپان میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس شعلے کو صبح کے دورانیے میں دیکھنے کے لیے بچوں سمیت کئی مقامی رہائشی آئے اور تصویریں اتاریں۔ کوروناوائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے، شعلے کو دیکھنے کے خواہشمند افراد کو ماسک پہننے اور ہاتھوں کی صفائی کے لیے الکحل سے تیار کردہ سینیٹائزر کے استعمال کی شرط عائد کی گئی ہے۔ فوکوشیما آنے والے ہر شخص کو صرف 30 سیکنڈز تک شعلے کو دیکھنے کی اجازت ہو گی۔  ہجوم بڑھنے کی صورت میں لوگوں کو ایک دوسرے سے فاصلہ رکھتے ہوئے قطار میں انتظار کرنے کا کہا جائے گا۔

No comments.

Leave a Reply