دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری

اٹلی میں کورونا سے مزید 760 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی  تعداد 13,935 ہو گئی ہے

اٹلی میں کورونا سے مزید 760 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 13,935 ہو گئی ہے

نیوز ٹائم

کوروناوائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 53200سے تجاوز کر گئی، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تقریبا  1,015,667، امریکا، اٹلی اور اسپین سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک۔   فرانس ایک دن میں سب سے زیادہ کوروناوائرس سے ہلاکتیں رپورٹ کرنے والا ملک بن گیا،   گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1355 افراد لقمہ اجل بن گئے، جبکہ کل  اموات 5300 سے تجاوز کر گئی ہے۔  2116 نئے کیسز کے ساتھ کل تعداد 60116 سے زائد ہو گئی۔ امریکہ میں کوروناوائرس سے ایک ہی دن میں مزید  1169 افراد ہلاک جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6088   سے تجاوز کر گئی۔ اس وقت امریکہ میں متاثرین کی تعداد  244877 تک جا پہنچی ہے جبکہ   وائرس سے متاثرہ 10403 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔اٹلی میں کورونا سے مزید 760 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی  تعداد 13,935 ہو گئی ہے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 115242 ہو گئی۔  اسپین میں کورونا نے ایک ہی دن میں مزید 961 افراد کی جان لے لی ہے اور اموات 10300 سے بڑھ گئی ہیں اور مجموعی طور پر متاثرہ مریضوں کی تعداد 110238 ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا سے ایک روز میں ریکارڈ اموات ہوئی ہیں، 24 گھنٹے میں 563 افراد چل بسے ہیں جس کے  سبب اموات کی کل تعداد 3000 سے تجاوز کر گئی ہیں۔ برطانیہ میں متاثرین کی تعداد 34000 ہو گئی ہیں۔ جرمنی میں بھی متاثرہ افراد کی تعداد 84,794 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی ہیں۔ جاپان میں کوروناوائرس کے 130 سے زائد نئے متاثرین کی اطلاع دی ہے، جن میں سے 66 کا تعلق ٹوکیو سے ہے۔ دارالحکومت ٹوکیو میں متاثرین کی مجموعی تعداد سب سے زیادہ 587 ہے۔  دوسرے نمبر پر اوساکا میں 244، اس کے بعد ہوکائیدو میں 180، آئچی میں 178 اور چیبا میں 175 ہے۔ جاپان میں کوروناوائرس سے متاثرین کی تعداد 2300 سے زائد جبکہ اموات کی تعداد 66 ہو چکی ہیں۔

پاکستان میں  کروناوائرس کے باعث اموات کی تعداد 35 ہو گئی، رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد بھی مزید اضافے سے 2401  ہو گئی، 107 مریض صحتیاب ہونے میں بھی کامیاب ہو گے ہیں۔ پنجاب میں 11، سندھ 11، خیبرپختونخوا 9، گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان میں ایک شخص کوروناوائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے۔ ترکی میں ایک ہی دن میں کورونا کی وجہ سے 277 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 356 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز میں بھی ہوشربا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد کیسز کی تعداد 18135 ہو گئی ہے۔ تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے یومیہ 6 گھنٹے کا رات کا کرفیو نافذ کر دیا گیا۔تھائی انتظامیہ کے مطابق کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے کو دو سال جیل کی سزا ہو سکے گی۔ تھائی لینڈ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1,800 سے تجاوز کر گئی جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 17 ہے۔ اسرائیل میں اب تک کوروناوائرس سے 36 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 6857 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب میں کوروناوائرس کی مزید 165 افراد میں تصدیق ہو گئی ہے، جس کے بعد سعودیہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1885 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔ ایران میں ایک ہی دن میں مزید 124 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد کروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد  3160 ہیں اور ملک بھر میں 50468 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق علی لاریجانی  نے کوروناوائرس کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے،  کوروناوائرس کے مرض کی علامات ظاہر ہونے اور ان کا نظام تنفس بگڑنے کے بعد ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ علی لاریجانی کو اس کے بعد انھیں قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ روس میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 5483 جبکہ اموات کی تعداد 30 ہیں۔ دوسری جانب روس کے صدر پیوٹن نے کوروناوائرس کے باعث دفتر میں کام کرنے والے عملے کو ایک ماہ کی چھٹی دیتے ہوئے گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بیلجیئم میں ایک ہی روز میں 183 افراد چل بسے جس کے بعد ہلاکتیں 1011 جبکہ مجموعی طور پر متاثرہ مریضوں کی تعداد 15348 ہو گئی ہے۔

ہالینڈ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1339 سے متجاوز اور 1384 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر متاثرہ مریضوں کی تعداد 14697 تک جا پہنچی ہے۔ کینیڈا میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 134ہو چکی ہیں۔  پرتگال میں مزید 22 افراد وائرس کا شکار ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 128  ہو گئی۔ سویڈن میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 282ہو گئی۔  جبکہ بھارت میں ایک ہی روز میں 10 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 72سے متجاوز اور 538 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 2536 ہو گئی ہے۔ انڈونیشیا میں 136، ڈنمارک میں 90، فلپائن میں 88، آسٹریلیا  میں 132افراد ہلاک ہو گے ہے۔ آسٹریلیا میں متاثرین کی تعداد 11000 ہو گئی ہیں۔پولینڈ میں اب تک 2420 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ 36 افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply