شمالی کوریا: بجٹ اور عہدوں کے ردوبدل سے متعلق سپریم پیپلز اسمبلی

شمالی کوریا میں سپریم پیپلز اسمبلی کا اجلاس منعقد کیا گیا

شمالی کوریا میں سپریم پیپلز اسمبلی کا اجلاس منعقد کیا گیا

پیانگ یانگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی کوریا میں رواں سال کا بجٹ طے کرنے اور عہدے داروں کے رد و بدل کے لیے سپریم پیپلز اسمبلی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ حکمران جماعت ورکرز پارٹی کے ترجمان اخبار رودونگ سنمن (Rodong Sinmun) کی رپورٹ کے مطابق اجلاس دارالحکومت پیانگ یانگ میں منعقد ہوا، تاہم اس میں ملکی رہنما کم جونگ ان شریک نہیں ہوئے۔ اجلاس کی کارروائی کے دوران بتایا گیا کہ گزشتہ برس اخراجات کا 15.8 فیصد حصہ جدید ہتھیاروں کی تیاری پر خرچ ہوا۔

دوسری جانب شمالی کوریا میں فوجی مشقیں کی گئی ہیں جن کا مقصد ملکی دفاعی صلاحیتوں کو پرکھنا ہے۔ اسپوتنک خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا میں فوجی مشقیں کی گئی ہیں۔ یہ مشقیں ملک کی اعلی عوامی پارلیمان کے سالانہ اجلاس سے قبل کی گئیں۔ شمالی کوریائی لیڈر نے فوجیوں کے ساتھ مل کر ایک تصویر بھی کھنچوائی، شمالی کوریا کا اصرار ہے کہ ان کا ملک کورونا سے پاک ہے۔ دوسری جانب سرکاری خبر ایجنسی کے سی این اے کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد ملکی دفاعی صلاحیتوں کو پرکھنا ہے۔  واضح رہے کہ دنیا میں جہاں کورونا کی وبا زور پکڑتی جا رہی ہے وہیں شمالی کوریا نے فوجی مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

No comments.

Leave a Reply