جرمن باکسر وہیلم اوٹ نے اسلام قبول کر لیا

جرمنی کے مشہور باکسر  وہیلم اوٹ

جرمنی کے مشہور باکسر وہیلم اوٹ

برلن ۔۔۔ نیوز ٹائم

جرمنی کے مشہور باکسر  وہیلم اوٹ (Wilhelm Ott) نے کوروناوائرس کے باعث جاری لاک ڈائون کے دوران اسلام قبول کر لیا۔ معروف باکسر  وہیلم اوٹ (Wilhelm Ott) نے اسلام قبول کرنے کا اعلان ایک ویڈیو پیغام میں کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈائون نے مجھے اس مذہب کو جاننے کا موقع دیا  جس کے بعد میں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔ جرمن باکسر نے ویڈیو میں کلمہ طیبہ بھی پڑھا اور اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا۔ واضح رہے کہ وہیلم اوٹ (Wilhelm Ott) مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائیٹنگ میں یورپین چیمپیئن شپ کا ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply