دنیا بھر میں کوروناوائرس سے ہلاکتوں اور متاثرین کی صورتحال

دنیا بھرمیں کورونا سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، تعداد 165000 سے تجاوز کر گئی

دنیا بھرمیں کورونا سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، تعداد 165000 سے تجاوز کر گئی

نیوز ٹائم

دنیا بھرمیں کورونا سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، تعداد 165000 سے تجاوز کر گئی۔ دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 2,409,826  اور ہلاکتیں 165,109 سے تجاوز کر گئیں، 629,235 کے قریب افراد صحتیاب ہو کر اپنے گھروں میں جا چکے ہیں۔

امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کا شکار 760 افراد ہلاک۔2 ہزار کے قریب نئی اموات کے بعد امریکہ میں مہلک کوروناوائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 40,565 ہو گئی۔  امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں 764,265 افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر وائرس کا ذمہ دار چین کو قرار دے دیا، امریکا اور کینیڈا کی سرحد کو مزید 30 روز کے لیے بند کر دیا گیا۔ اٹلی میں 433 اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 23,660 ہو گئی ہے جبکہ 3491 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 178,972  تک پہنچ گئی ہے۔ اسپین میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی ہلاکتوں کی شرح بتدریج کم ہو رہی ہے۔ اسپین میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 410 افراد ہلاک ہوئے۔ اسپین میں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 20,453 سے تجاوز کر گئی۔ کورونا وبا کے بعد 14 مارچ سے اب تک لاک ڈائون کا شکار اسپین مہلک وائرس سے ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کرنے والا تیسرا ملک بن گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق تازہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اسپین میں مہلک کوروناوائرس سے متاثر افراد کی تعداد 198,674 کے قریب پہنچ چکی ہے۔

برطانیہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس سے مزید 596افراد ہلاک ہو گئے۔ وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 16060 ہو گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 120,067 ہو گئی ہیں۔ برطانیہ دنیا بھر کے کوروناوائرس سے متاثرہ ممالک میں پانچویں نمبر پر آ گیا۔ فرانس میں24 گھنٹوں کے دوران مہلک وبا کے باعث مزید  395 افراد چل بسے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 19,718  ہو گئی ہے، 3824 تازہ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 152,894 سے تجاوز کر گئی ہے۔ بیلجیئم میں مزید 230 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 5,683       تک پہنچ گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 38,496 سے زائد ہو گئی ہے۔

جاپان میں اموات کی تعداد 237 ہو چکی ہے اور متاثرین کی تعداد 11,149سے تجاوز کر گئی ہیں۔ کروز شپ ڈائمنڈ پرنسس کے 712 متاثرین شامل کیے جانے کے بعد مجموعی تعداد 11,149ہو جاتی ہے۔اموات کی مجموعی تعداد 237 ہے جس میں مذکورہ شپ سے تعلق رکھنے والی 13 ہلاکتیں شامل ہیں۔وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز کی اطلاعات کے مطابق 215   مریضوں کی حالت تشویشناک تھی جن میں سے 4 کا تعلق مذکورہ کروز شپ سے ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے ہسپتالوں کی گنجائش ختم ہو رہی ہے۔ جاپان کی سوسائٹی فور ایمرجینسی میڈیسن کے مطابق کئی ہسپتالوں کے ہنگامی طبی امداد کے شعبے مریضوں کو واپس بھیج رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جاپان میں 100000 افراد کے لیے صرف پانچ آئی سی یو دستیاب ہیں جس کے باعث صورت حال تشویشناک ہو رہی ہے۔جنوبی کوریا میں کل ہلاکتوں کی تعداد 236 جبکہ مریضوں کی تعداد 10,674ہو گئی۔ تھائی لینڈ اموات کی تعداد 47 جبکہ کل کیسز 2,792رپورٹ ہوئے ہیں۔ کینیڈا میں  اموات کی تعداد 1,587 ہو گئی، جبکہ کیسز 35,056 رپورٹ ہوئے ہیں۔ ہالینڈ میں 86 ہلاکتوں کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 3,684 ہو گئی ہے اور متاثرین کی تعداد 32,655 ہو چکی ہے۔ ترکی میں مہلک وبا نے 127 زندگیوں کو نگل لیا جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 2,017 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 86,306 کیسز ریکارڈ ہو چکے ہیں۔ سویڈن میں 111 ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد 1,540 ہو گئی ہے۔ سویڈن میں متاثرہ افراد کی تعداد 27,740 ہے۔گزشتہ ایک دن کے دوران جرمنی میں 78 افراد کی اموات جبکہ مجموعی تعداد 4,642اور متاثرہ افراد کی تعداد 145,742 ہو چکی ہے۔

ایران میں ایک ہی دن میں  87 افراد انتقال کر گئے اس طرح مجموعی اموات کی تعداد 5,118 ہو گئی ہے جبکہ 1374 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 82,211 تک پہنچ گئی ہے۔   پاکستان میں مزید 176 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو گئی، جس سے کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 8418 ہو گئی ہے،  گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 17  اموات کے ساتھ کل اموات کی تعداد 176 ہو گئی ہے۔ سعودی عرب میں 92 افراد انتقال کر گئے اور متاثرین کی تعداد 9362 ہے۔ بھارت میں559 افراد کی ہلاکت ہو گئی ہے اور کل کیسز 17,615 رپورٹ ہوئے۔ افغانستان میں 32 افراد کی اموات ہو گئی جبکہ متاثرین کی تعداد996 ہے۔ سنگاپور میں 11افراد کی اموات جبکہ کیسز کی تعداد 8,014 رپورٹ ہوئے ہیں۔

برازیل میں 62 افراد ایک ہی دن میں ہلاک  ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 2,462  ہو گئی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 38,654 ہے۔ میکسیکو میں ایک ہی دن میں 36افراد ہلاک جس کے بعد مجموعی تعداد 686 ہو گئی ہے اور متاثرین کی تعداد 8,261 ریکارڈ کی گئی۔  پیرو میں 24 گھنٹوں کے دوران48  افراد ہلاک ہوئے جبکہ کل اموات کی دوران 400 اور متاثرہ کیسز 15,628 ریکارڈ کی گئی۔ آئرلینڈ میں بھی ایک ہی دن میں 41 افراد ہلاک  اور مجموعی تعداد 610 ہو چکی ہے۔ آئرلینڈ میں متاثرہ کیسز کی تعداد 15,251 سے تجاوز کر گئی ہے۔  روس میں  بھی 24 گھنٹوں کے دوران 40 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 361 ہو گئی اور کیسز 42,853 رپورٹ ہوئے۔ سوئٹزرلینڈ میں بھی 24 گھنٹوں میں 39 افراد ہلاک جبکہ مجموعی تعداد 1,393اور متاثرہ افراد کی تعداد 27,740 ہے۔ ایکواڈور میں 35 افراد ہلاک ہونے کے بعد کل اموات کی تعداد 474 جبکہ متاثرین کی تعداد 9,468 ہے۔ پرتگال میں 24 گھنٹوں کے دوران 30 افراد ہلاک جبکہ 714 اموات ہو چکی ہے اور متاثرین کی تعداد 20,206 ہو گئی ہے۔

مصر میں 19افراد کی موت کے بعد کل تعداد  239 اور کیسز 3,144 رپورٹ ہوئے۔ انڈونیشیا میں ایک ہی دن میں  15 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد کل اموات کی تعداد 582 ہو چکی ہے اور کیسز 6,575 ہے۔ ملائیشیا میں کل اموات کی تعداد 89 اور متاثرین کی تعداد 5,389   ہو چکی ہے۔  پولینڈ میں بھی ایک ہی دن میں  15افراد ہلاک جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 360 اور کیسز کی رپورٹ 9,287 ہے۔  آسٹریلیا میں مریضوں کی تعداد 6,619اور ہلاکتوں کی تعداد 71 ہے۔ ڈنمارک میں 10افراد ہلاک ہونے کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 355 اور کیسز کی تعداد  7,384 ہے۔ فلپائن میں 10افراد ہلاک ہونے کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 409 اور متاثرہ افراد کی تعداد  6,259 ہو چکی ہے۔

No comments.

Leave a Reply