کوروناوائرس کے خلاف اقدامات کی افادیت کا اندازہ لگانا ابھی قبل از وقت ہے، جاپانی ماہرین

کوروناوائرس کے خلاف اقدامات کی افادیت کا اندازہ لگانا ابھی قبل از وقت ہے

کوروناوائرس کے خلاف اقدامات کی افادیت کا اندازہ لگانا ابھی قبل از وقت ہے

ٹوکیو۔ ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی یہ تعین کیا جانا کافی قبل از وقت ہے کہ آیا کوروناوائرس کے پھیلائو سے نبٹنے کیلئے ملک گیر اقدامات مطلوبہ اثر ڈال رہے ہیں یا نہیں۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹوکیو میں وزیر اعظم شِنزو آبے کی جانب سے منعقدہ ایک اخباری کانفرنس میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے اومی شِگیرو (Omi Shigeru)نے کہا کہ کوروناوائرس کے خلاف اقدامات کی افادیت کا اندازہ لگانا ابھی قبل از وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ پینل 6 مئی کے لگ بھگ یہ ابتدائی تعین کر سکے گا کہ آیا انفیکشنز کی تعداد توقع کے مطابق کم ہوئی ہے یا نہیں۔ اِس تعین کو پینل کی اگلی سفارشات کیلئے بنیاد کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ اومی (Omi Shigeru)نے یہ بھی کہا کہ انہیں بلاشبہ یہ یقین ہے کہ اگر نئے انفیکشنز کی تعداد کم بھی ہو گئی تو پھر بھی یہ ہرگز صفر نہیں ہو گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ انفیکشنز کی چھوٹی لہریں کچھ وقت کیلئے جاری رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو وقت کے مطابق انفیکشنز کی سطح دیکھتے ہوئے اقدامات سخت یا نرم کرنے کی ضرورت ہو گی۔

No comments.

Leave a Reply