دنیا بھر میں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد 170,436اور متاثرین کی تعداد 2,481,287 ہو گئی

امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کا شکار 1433افراد ہلاک

امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کا شکار 1433افراد ہلاک

نیوز ٹائم

دنیا بھرمیں کورونا سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، تعداد 170,436 سے تجاوز کر گئی۔ دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 2,481,287  اور ہلاکتیں 170,436 سے تجاوز کر گئیں، 646,854 کے قریب افراد صحتیاب ہو کر اپنے گھروں میں جا چکے ہیں۔ گزشتہ ایک دن کے دوران دنیا بھر میں 4085 اموات اور 57790 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کا شکار 1433افراد ہلاک ۔  امریکہ میں مہلک کوروناوائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 42,514 ہو گئی۔  امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں 792,759 افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں 454 اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 24,114 ہو گئی ہے جبکہ 3491 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 181,228  تک پہنچ گئی ہے۔ اسپین میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی ہلاکتوں کی شرح بتدریج کم ہو رہی ہے۔ اسپین میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید  399 افراد ہلاک ہوئے۔ اسپین میں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 20,852 سے تجاوز کر گئی۔  کورونا وبا کے بعد 14 مارچ سے اب تک لاک ڈائون کا شکار اسپین مہلک وائرس سے ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کرنے والا تیسرا ملک بن گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق تازہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اسپین میں مہلک کوروناوائرس سے متاثر افراد کی تعداد 200,210 کے قریب پہنچ چکی ہے۔

برطانیہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس سے مزید 449افراد ہلاک ہو گئے۔ وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 16,509 ہو گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 124,743 ہو گئی ہیں۔ برطانیہ دنیا بھر کے کوروناوائرس سے متاثرہ ممالک میں پانچویں نمبر پر آ گیا۔ فرانس میں24 گھنٹوں کے دوران مہلک وبا کے باعث مزید  547 افراد چل بسے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 20,265  ہو گئی ہے، 3824 تازہ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 155,383     سے تجاوز کر گئی ہے۔ بیلجیئم میں مزید 145افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 5,828 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 39,983 سے زائد ہو گئی ہے۔

جاپان میں 24 گھنٹوں کے دوران 26 افراد کی موت کے بعد کل اموات کی تعداد 263 ہو گئی اور متاثرین کی تعداد 11,135سے تجاوز کر گئی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے ہسپتالوں کی گنجائش ختم ہو رہی ہے۔  جاپان کی سوسائٹی فور ایمرجینسی میڈیسن کے مطابق کئی ہسپتالوں کے ہنگامی طبی امداد کے شعبے مریضوں کو واپس بھیج رہے ہیں۔  رپورٹ کے مطابق جاپان میں 100000 افراد کے لیے صرف پانچ آئی سی یو دستیاب ہیں جس کے باعث صورت حال تشویشناک ہو رہی ہے۔ جنوبی کوریا میں کل ہلاکتوں کی تعداد 237 جبکہ مریضوں کی تعداد 10,683ہو گئی۔ تھائی لینڈ اموات کی تعداد 47 جبکہ کل کیسز 2,792 رپورٹ ہوئے ہیں۔ کینیڈا میں ایک ہی دن میں 93 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد  اموات کی تعداد 1,690 ہو گئی، جبکہ کیسز 36,829 رپورٹ ہوئے ہیں۔ ہالینڈ میں   67ہلاکتوں کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 3,751 ہو گئی ہے اور متاثرین کی تعداد 33,405 ہو چکی ہے۔ ترکی میں مہلک وبا نے 123 زندگیوں کو نگل لیا جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 2,140 ہو گئی ہے۔  ترک میڈیا کے مطابق 4674 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 90980 ہو گئی ہے۔ سویڈن میں 40  ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد 1,580 ہو گئی ہے۔ سویڈن میں متاثرہ افراد کی تعداد 14,777 ہے۔گزشتہ ایک دن کے دوران جرمنی میں 64 افراد کی اموات جبکہ مجموعی تعداد 4,862اور متاثرہ افراد کی تعداد 147,065 ہو چکی ہے۔

ایران میں ایک ہی دن میں  91 افراد انتقال کر گئے اس طرح مجموعی اموات کی تعداد 5,209 ہو گئی ہے جبکہ 1374 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 83,505 تک پہنچ گئی ہے۔   پاکستان میں مزید 192 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو گئی، جس سے کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 9193 ہو گئی ہے،  سعودی عرب میں 103 افراد انتقال کر گئے اور متاثرین کی تعداد 10,484ہے۔ بھارت میں592 افراد کی ہلاکت ہو گئی ہے اور کل کیسز 18,539 رپورٹ ہوئے۔ افغانستان میں 36 افراد کی اموات ہو گئی جبکہ متاثرین کی تعداد1,026 ہے۔ سنگاپور میں 11افراد کی اموات جبکہ کیسز کی تعداد 8,014 رپورٹ ہوئے ہیں۔

برازیل میں 62 افراد ایک ہی دن میں ہلاک  ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 2,587  ہو گئی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 40,743 ہے۔ میکسیکو میں ایک ہی دن میں 36افراد ہلاک جس کے بعد مجموعی تعداد 686 ہو گئی ہے اور متاثرین کی تعداد 8,261 ریکارڈ کی گئی۔  پیرو میں 24 گھنٹوں کے دوران45  افراد ہلاک ہوئے جبکہ کل اموات کی دوران 445 اور متاثرہ کیسز 16,325 ریکارڈ کی گئی۔ آئرلینڈ میں بھی ایک ہی دن میں 77افراد ہلاک  اور مجموعی تعداد 687 ہو چکی ہے۔ آئرلینڈ میں متاثرہ کیسز کی تعداد 15,652 سے تجاوز کر گئی ہے۔  روس میں  بھی 24 گھنٹوں کے دوران 44 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 405       ہو گئی اور کیسز 47,121 رپورٹ ہوئے۔ سوئٹزرلینڈ میں بھی 24 گھنٹوں میں 36 افراد ہلاک جبکہ مجموعی تعداد 1,429اور متاثرہ افراد کی تعداد 27,944 ہے۔ ایکواڈور میں  33افراد ہلاک ہونے کے بعد کل اموات کی تعداد 507 جبکہ متاثرین کی تعداد 10,128 ہے۔ پرتگال میں 24 گھنٹوں کے دوران 21 افراد ہلاک جبکہ 735 اموات ہو چکی ہے اور متاثرین کی تعداد 20,863 ہو گئی ہے۔ مصر میں 11افراد کی موت کے بعد کل تعداد  250 اور کیسز 3,333 رپورٹ ہوئے۔ انڈونیشیا میں ایک ہی دن میں  15 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد کل اموات کی تعداد 590 ہو چکی ہے اور کیسز 6,760ہے۔ ملائیشیا میں کل اموات کی تعداد 89 اور متاثرین کی تعداد 5,425 ہو چکی ہے۔  پولینڈ میں بھی ایک ہی دن میں  10افراد ہلاک جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 380 اور کیسز کی رپورٹ 9,593 ہے۔ آسٹریلیا میں مریضوں کی تعداد 6,625 اور ہلاکتوں کی تعداد 71 ہے۔ ڈنمارک میں 9افراد ہلاک ہونے کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 364 اور کیسز کی تعداد  7,515 ہے۔ فلپائن میں 19افراد ہلاک ہونے کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 428 اور متاثرہ افراد کی تعداد  6,459 ہو چکی ہے۔

No comments.

Leave a Reply