خلیجی ممالک کی بھارت سے محبت ٹوٹنے لگیں

کورونا پرمسلمانوں سے تعصب نے سعودی عرب اورامارات کی آنکھیں کھول دیں

کورونا پرمسلمانوں سے تعصب نے سعودی عرب اورامارات کی آنکھیں کھول دیں

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ملکوں کی بھارت کے ساتھ محبت کی پینگیں ہندوتوا کے تعصب سے ٹوٹتی نظر آ رہی ہی۔ کوروناوائرس پر مسلمانوں کے ساتھ ہندوئوں کے تعصب نے سعودی عرب اورامارات کی آنکھیں کھول دی ہیں۔ واضح رہے گزشتہ سال اگست میں متحدہ عرب امارات نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بلا کر اپنے ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ دیا تھا۔ پاکستان نے خاموشی کے ساتھ اس بات پر احتجاج کیا تھا اور باور کرایا تھا کہ مودی سرکار کس حد تک مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ پاکستان کے ساتھ دیرینہ سٹریٹجک تعلقات کے باوجود یو اے ای حکومت نے اس احتجاج کو نہیں سمجھا تھا۔ ایسا ہی سعودی عرب کا معاملہ تھا، گزشتہ سال ولی عہد محمد بن سلمان  پاکستان کا دورہ مکمل کر کے بھارت گئے تو وہاں انہوں نے نریندر مودی کو اپنا بڑا بھائی کہا تھا۔

ان محبتوں کے پیچھے خلیجی ملکوں کے اقتصادی مفادات تھے، بھارت نے بھی چالاکی سے خلیج میں اپنے مفادات کو فروغ دیا۔ اب جب کورونا وبا پھیلی ہے تو بھارت میں انتہاپسند ہندو کھل کر اسے مسلمانوں سے منسوب کر رہے ہیں جس پر خلیجی ملکوں کی اس بات کی سمجھ آ گئی ہے۔ بھارت کے علاوہ خلیج میں کام کرنے والے بعض ہندوئوں  نے سوشل میڈیا پر سرعام مسلمانوں کو کورونا کے حوالے سے نشانہ بنانا شروع کیا ہے  تو سعودی عرب اور امارات کو بھی بھارتی تعصب کی سمجھ آئی ہے۔ بھارت کے انتہاپسند ہندوئوں کے ساتھ ساتھ حکمران پارٹی کے بعض سیاستدان بھی مسلمانوں کو مطعون کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ اس سلوک پر یو اے ای کی شاہی فیملی کی رکن ہندالقسیمی (Hindal Qasimi)نے بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے  اور بھارتی انتہا پسند سوربھ اپدھائے (Sorbh Upadhyay) کی اسلاموفوبیا کے حوالے سے زہریلے ریمارکس پر  شدید مذمت کی ہے۔

No comments.

Leave a Reply