اسرائیلی استغاثہ کی نیتن یاھو کے خلاف کرپشن کیسز کھولنے تیاری

صہیونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو

صہیونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو

مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔ نیوز ٹائم

اسرائیل کے پبلک پراسیکیوٹر نے صہیونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کے بدعنوانی کے کیسز کی تحقیقات دوبارہ شروع کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ عبرانی نشریاتی ادارے ‘کے اے این’ کے مطابق ذرائع ابلاغ میں ‘اسٹاک ایکسچینج’ نامی کیسز کی ازسرنو تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جلد ہی اس کیس پر عدالت میں باقاعدہ قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔ عبرانی میڈیا کے مطابق اس کیس کی عدالتی کارروائی میں تاخیر کی وجہ یہ ہے کہ عدالتی حکام کو خوف تھا کہ پراسیکیوٹر کے پاس اس کیس کے حوالے سے تمام دستاویزات موجود نہیں جس کی وجہ سے نیتن یاھو کے خلاف اس کیس کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔ اس کیس میں نیتن یاھو کی قریبی کاروباری شخصیت ناتان میلیکوفسکی (Nathan Milikowsky) کے بارے میں ملنے والے حساس مواد کی تحقیقات کرنا ہے۔

No comments.

Leave a Reply