بنگلہ دیش سمندر میں پھنسے ہوئے روہنگیا پناہ گزینوں کو آنے کی اجازت دے، ہیومن رائٹس واچ

ہیومن رائٹس واچ نے بنگلہ دیش پر زور دیا ہے کہ وہ سمندر میں پھنسے ہوئے روہنگیاں کو قبول کرے۔

ہیومن رائٹس واچ نے بنگلہ دیش پر زور دیا ہے کہ وہ سمندر میں پھنسے ہوئے روہنگیاں کو قبول کرے۔

ڈھاکہ  ۔۔۔ نیوز ٹائم

انسانی حقوق کے عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے بنگلہ دیش پر زور دیا ہے کہ وہ ان دو کشتیوں کو اپنے ساحل پر آنے کی فوری اجازت دے جن پر روہنگیا پناہ گزین سوار ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں پھنسے ہوئے یہ پناہ گزین کئی ہفتوں سے خوراک اور پانی کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ نے بنگلہ دیش پر زور دیا ہے کہ وہ سمندر میں پھنسے ہوئے روہنگیاں کو قبول کرے۔ ہیومن رائٹس واچ کے ایشیا کے لیے ڈائریکٹر بریڈ ایڈمز (Brad Adams) نے کہا ہے کہ میانمر کی فوج کے ظالمانہ جرائم کے نتیجے میں بنگلہ دیش کو بھاری بوجھ اٹھانا پڑ رہا ہے،  لیکن یہ اس بات کا جواز نہیں بنتا کہ کشتیوں میں بھرے ہوئے پناہ گزینوں کو سمندر میں مرنے کے لیے چھوڑ دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم، روہنگیاں کو پناہ اور تحفظ دینے کی بنا پر خود کو انسانیت کی ماں کہتی ہیں۔ لیکن، اب ان کی حکومت اس سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔

No comments.

Leave a Reply