کوروناوائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری

دنیابھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2,995,636 سے اوپر جا چکی ہے

دنیابھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2,995,636 سے اوپر جا چکی ہے

نیوز ٹائم

کوروناوائرس سے عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 207,020 سے تجاوز کر گئی۔ دنیابھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2,995,636 سے اوپر جا چکی ہے۔ کوروناوائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 881,561 ہو گئی ہے۔

امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 702  افراد ہلاک ہوئے ہیں  جبکہ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 55,415 ہو گئی ہیں۔ امریکہ میں کل کیسز 987,322 رپورٹ ہوئے ہیں۔ دوسری جانب  امریکی صدر کی تجویز کے بعد امریکیوں نے کوروناوائرس سے  بچنے کیلئے زہر پینا شروع کر دیا۔  تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ڈس انفیکٹڈ لیکویڈ کو جسم میں انجیکشن کے ذریعے سے لگانے کی کوشش کریں گے۔ پوئزننگ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رواں سال زہر پینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ کوروناوائرس سے بچنے کیلئے ڈس انفیکٹڈ لیکویڈ پینا تھا۔ امریکی صدر نے اپنے بیاں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جسم میں ڈس انفیکٹڈ لیکویڈ داخل کرنے کا بیان  ایک سوال کے جواب میں دیا تھا، میں کوئی ڈاکٹر نہیں ہوں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کی پیدا ہونے والے صورتحال میں زہر پینے والے افراد میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

برطانیہ میں مزید 413  اموات کے ساتھ تعداد 20,732 سے بڑھ گئی ہے جبکہ مریضوں کی کل تعداد 152,840ہو گئی ہے۔ کورونا کے شکار برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن مکمل صحتیاب ہو گئے، بورس جانسن سرکاری رہائش گاہ پہنچ گئے، آج ذمہ داریاں سنبھالیں گے جبکہ ٹین ڈاننگ سٹریٹ میں پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ فرانس میں ایک ہی دن میں  242 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ کل اموات کی تعداد 22,856 سے تجاوز کر گئی ہے۔ فرانس میں متاثرہ افراد کی تعداد 162,100 ہو چکی ہے۔ یورپ میں سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ریکارڈ کی گئی ہیں تاہم کیسز کی تعداد کم ہونے پر ملک میں چار مئی سے لاک ڈائون میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اٹلی میں بھی 24 گھنٹے کے دوران 260 افراد ہلاک ہونے کے بعد مجموعی تعداد 26,644 جبکہ متاثرین کی تعداد 197,675ہو چکی ہے۔  اسپین میں بھی ایک ہی دن میں  288 افراد کی اموات کے بعداد مجموعی تعداد 23,190 جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 226,629 رپورٹ ہوئے ہیں۔ بیلجیئم میں بھی 24 گھنٹوں کے دوران 177 افراد ہلاک جبکہ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 7,094           اور کل کیسز  جو رپورٹ ہوئے ہیں ان کی تعداد 46,134 ہے۔  جرمنی کی حکومت نے کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے بہترین اقدامات کیے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی شرح میں کمی رہی تاہم متاثرین کی مجموعی تعداد 156,513تک پہنچ چکی ہے۔جرمنی میں مزید 99 افراد کوروناوائرس سے موت کا شکار ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 5,976 ہو گئی ہے۔ جرمنی میں متاثرہ افراد کی تعداد 157,770 ہو چکی ہے۔

چین میں 4,633 افراد موت کا شکار ہوئے جبکہ کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 82,830 ہو گئی ہے۔ ترکی میں ایک ہی دن میں 106افراد کوروناوائرس سے موت کا شکار ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 2,805 ہو گئی ہے تاہم متاثرین کی مجموعی تعداد 110,130تک جا پہنچ ہے۔ یہ مغربی یورپ اور امریکا سے باہر واقع کسی ملک میں کرونا سے متاثرہ افراد کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس ماہ ترکی میں اس مہلک وائرس سے 24 طبی ارکان کی بھی اموات ہوئی ہیں۔ ان کی ہلاکتوں پر ترک ڈاکٹروں کی بڑی تنظیم نے حکومت پر طبی عملہ کو تحفظ مہیا کرنے میں ناکامی کا الزام عاید کیا ہے۔ ایران میں ایک ہی دن میں60 اموات سامنے آئیں جس کے بعد کل اموات کی تعداد5,710 جبکہ متاثرہ افراد جو کہ کوروناوائرس کا شکار ہوئے ہیں ان کی تعداد 90,481 تک جا پہنچی ہے۔ سعودی عرب میں بھی کوروناوائرس سے اموات بڑھنے لگی ہیں۔ ایک ہی روز میں مزید3  افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مجموعی تعداد 139 تک پہنچ گئی ہے۔ 17,522 کے قریب افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

پاکستان میں ایک ہی دن میں کوروناوائرس سے 16 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 281    ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 13,328 ہے۔ انڈیا میں24 گھنٹوں کے دوران 59 افراد ہلاک جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 884جبکہ کل کیسز 27,977 رپورٹ ہوئے ہیں۔ انڈونیشیا میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 743 اور مریضوں کی تعداد 8,882 تک جا پہنچی ہے۔ ملائیشیا میں اموات کی تعداد 98 اور متاثرین کی تعداد 5,780 ہو گئی ہے۔ بنگلہ دیش میں اموات کی تعداد 145جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 5,416 ہو گئی ہے۔ بنگلہ دیش میں لاک ڈائون نافذ کیے جانے کے بعد کوروناوائرس کے تیزی سے پھیلائو کے شکار ملک بنگلہ دیش میں کم از کم 250 ڈاکٹروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ بنگلہ دیش میں بھی جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کی طرح مارچ کے آغاز سے ہی لاک ڈائون نافذ ہے اور وہاں پر لوگوں کے جمع ہونے پر بھی پابندی عائد ہے۔ بنگلہ دیش میں بھی عوامی مقامات کو بند کر کے مذہبی مقامات کو بھی محدود افراد کے لیے کھولا گیا ہے جبکہ کاروباری اداروں اور ٹرانسپورٹ کو بھی بند رکھا گیا ہے۔

روس میں متاثرہ افراد کی تعداد 80,949 ہو گئی ہے۔ روس میں24 گھنٹوں کے دوران 66  ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی اور  تازہ اعداد وشمار کے مطابق روس میں 747 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ جاپان میں بھی 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس سے 12 افراد موت کا شکار جس کے بعد اموات کی تعداد 372 ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 13,441کی تصدیق ہو چکی ہے۔ حکومت جاپان کے عہدیداروں میں اس رائے میں اضافہ ہو رہا ہے کہ مئی کے اوائل میں ہنگامی حالت کو مکمل طور پر ختم کرنا مشکل ہو گا۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انفیکشن میں اس رفتار سے کمی نہیں ہو رہی جیسا کہ انہیں توقع تھی۔ حکومت نے 7 اپریل کو ٹوکیو، اوساکا اور 5 دیگر پریفیکچروں میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔  اس میں توسیع کرتے ہوئے 16 اپریل کو پورے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی تھی۔ حکام پورے ملک کی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔  اب وہ یہ فیصلہ کریں گے کہ ہنگامی حالت کو آیا 6 مئی کے بعد بھی برقرار رکھا جائے یا نہیں۔  یہ فیصلہ کرنے کے لیے وہ اس حوالے سے ماہرین کی آرا سنیں گے کہ آیا بالمشافہ شخصی روابط میں 80 فیصد تک کمی ہوئی ہے یا نہیں اور طبی مراکز کی کیا صورتحال ہے۔ معاشی احیا کے وزیر نِشی مورا یاسوتوشی (Yasutoshi Nishimura) نے این ایچ کے، کے ایک پروگرام میں کہا کہ حکومت کو کافی پیشگی فیصلہ کرنا ہو گا تاکہ اسکول اور کمپنیاں تیاری کر سکیں۔ نِشی مورا کورونا وائرس پر حکومتی ردعمل کے سربراہ ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹوکیو اور اوساکا میں مصدقہ انفیکشنز کی یومیہ تعداد ان کی توقعات سے کہیں زیادہ رہی ہے، اگرچہ اب اس میں کمی آنا شروع ہو چکی ہے۔ تھائی لینڈ میں 52 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ کل کیسز کی تعداد 2,931 ہو گئی ہے۔ جنوبی کوریا میں بھی متاثرہ افراد کی تعداد 243 اور ہلاکتوں کی تعداد 10,738 تک جا پہنچی ہے۔

نیدرلینڈ میں اموات کی تعداد 4,475 اور متاثرہ افراد کی تعداد 37,845 ہو چکی ہے۔ کینیڈا میں بھی اموات کی تعداد 2,560 جبکہ کل کیسز 46,895 رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈومینک ری پبلک میں اموات کی تعداد 278 اور متاثرہ افراد کی تعداد 6,135 ہو چکی ہے۔ چلی میں بھی اموات کی تعداد 189اور مریضوں کی 13,331 کی تصدیق ہو چکی ہے۔ میکسیکو میں کوروناوائرس سے متاثرین کی تعداد 1,351ہو چکی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 14,677   تک جا پہنچی ہے۔ برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک دن میں 229  افراد ہلاک ہوئے۔  برازیل میں کوروناوائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4,286 سے تجاوز کر گئی۔  لاطینی امریکہ کے سب سے گنجان آباد ملک اور ریجن کی سب سے بڑی معیشت برازیل بھی اس وائرس سے تیزی سے متاثر ہو رہی ہے۔   برازیل میں کل کیسز 63,100 رپورٹ ہوئے۔ واضح رہے کہ برازیل کی تقریبا تمام ریاستوں میں کورونا سے بچائو کے لیے جزوی لاک ڈائون نافذ ہے  اور ریاستی حکومتوں نے لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں تاہم ایسے احکامات پر وہاں مظاہرے شروع ہیں۔ پرتگال میں اموات کی کل تعداد 903 اور متاثرہ افراد کی تعداد 23,864       ہو چکی ہے۔ فلپائن میں اموات کی تعداد 501اور کل کیسز 7,579رپورٹ ہوئے ہیں۔ یونان میں اب تک کوروناوائرس سے 134اموات ہوئی، اور ملک میں مریضوں کی تعداد2,517 ہو گئی ہے۔ پیرو میں ہلاکتوں کی تعداد 728 جبکہ متاثرین کی تعداد 27,517 ہے۔ آسٹریا میں کل کیسز 15,225جبکہ کل اموات کی تعداد 542 ہو گئی ہے۔ اسرائیل میں کل اموات کی تعداد201  جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 15,443ہے۔ سویڈن میں اموات 2,194 اور کل کسیز 18,640رپورٹ ہوئے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ میں اموات 1,610 اور متاثرین کی تعداد 29,061 ہو چکی ہے۔

No comments.

Leave a Reply