پاکستان 6 نکات پر مزید پیشرفت کر کے فروری 2021ء تک گرے لسٹ سے نکل سکتا ہے

پاکستان 6 نکات پر مزید پیشرفت کر کے فروری 2021 ء تک گرے لسٹ سے نکل سکتا ہے

پاکستان 6 نکات پر مزید پیشرفت کر کے فروری 2021 ء تک گرے لسٹ سے نکل سکتا ہے

پیرس  ۔۔۔ نیوز ٹائم

صدر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ پاکستان 6 نکات پر مزید پیشرفت کر کے فروری 2021 ء تک گرے لسٹ سے نکل سکتا ہے،  پاکستان میں 27 نکات پر عملدرآمد کی پیشرفت اور اس کی خواہش پائی جاتی ہے، حکومت پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان پر عملدرآمد کرے گی، پاکستان نکات پر عملدرآمد سے متعلق ترقی کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیرس میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کے حوالے سے فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ بھارت کی تمام سازشوں کے باوجود پاکستان بلیک لسٹ میں جانے سے بچ گیا ہے۔ اس حوالے سے صدر ایف اے ٹی ایف کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان نے تمام ایکشن پوائنٹس پر واضح پیشرفت دکھائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مزید پیشرفت کر کے پاکستان فروری تک گرے لسٹ سے نکل سکتا ہے۔

پاکستان نے کل 27 میں سے 21 ایکشن پوائنٹس پر مکمل عملدرآمد کیا ہے، تاہم 6 پوائنٹس پر اب بھی مزید پیشرفت کی ضرورت ہے، اس لیے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صدر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے مزید کہا ہے کہ پاکستان فروری 2021ء تک گرے لسٹ میں رہے گا۔ اگلے اجلاس سے پہلے چیک کریں گے کہ پاکستان 6 نکات پر موثر طریقے سے عملدرآمد کر رہا ہے یا نہیں۔ پاکستان میں 27 نکات پر عمل درآمد کی پیشرفت اور اس کی خواہش پائی جاتی ہے۔ حکومت پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان پر عملدرآمد کرے گی۔  پاکستان نکات پر عملدرآمد سے متعلق ترقی کر رہا ہے۔  جب پاکستان تمام 27 نکات پر عملدرآمد یقینی بنا لے گا تب ایک ٹیم پاکستان کا دروہ کریں گی۔ پاکستان کے دورے کا مقصد زمینی حقائق کا جائزہ لینا ہو گا۔

واضح رہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا تین روزہ اجلاس جاری ہے۔ اجلاس کی صدارت ایف اے ٹی ایف کے سربراہ مارکس پلیئر  (Marcus Pleyer) کر رہے ہیں۔ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں آج پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے بارے میں بھی غور کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے 27 میں سے 26 ایکشن پوائنٹ پر عملدرآمد کیا ہے، جس کے بعد پاکستان کے بلیک لسٹ میں جانے کے امکانات بھی ختم ہو گئے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply