برطانیہ اور جاپان کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے پر دستخط

برطانوی وزیر تجارت لز ٹروس اور جاپانی وزیر خارجہ ٹوشیمٹسو موٹیگی نے اس معاہدے پر دستخط کئے

برطانوی وزیر تجارت لز ٹروس اور جاپانی وزیر خارجہ ٹوشیمٹسو موٹیگی نے اس معاہدے پر دستخط کئے

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانیہ اور جاپان نے آزاد تجارت کے معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ٹوکیو میں کو منعقدہ ایک تقریب میں برطانوی وزیر تجارت لز ٹروس ( Liz Truss) اور جاپانی وزیر خارجہ ٹوشیمٹسو موٹیگی (Toshimitsu Motegi) نے اس معاہدے پر دستخط کئے۔ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے بعد یہ کسی بھی ملک کے ساتھ طے کی گئی آزاد تجارت کی پہلی ڈیل ہے، جس کے سبب ٹروس نے اسے تاریخی قرار دیا۔ اس معاہدے کے نتیجے میں جاپان اور برطانیہ کی باہمی تجارت میں 15 بلین پانڈ کا اضافہ ہو گا۔ علاوہ ازیں جاپان میں کام کرنے والی برطانوی کمپنیوں کے لیے بھی کافی آسانیاں پیدا ہوں گی۔

No comments.

Leave a Reply