ملائیشیا: وزیر اعظم پر استعفے کے لیے دبائو بڑھ گیا

ملائیشیا کے وزیر اعظم محی الدین یاسین

ملائیشیا کے وزیر اعظم محی الدین یاسین

کوالا لمپور ۔۔۔ نیوز ٹائم

ملائیشیا کے وزیر اعظم محی الدین یاسین (Muhyiddin Yassin) پر استعفا دینے کے لیے دبائو بڑھ گیا۔  یاسین نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ملک گیر سطح پر ہنگامی حالت نافذ کرنے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم بادشاہ سلطان عبداللہ نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا۔  اس تناظر میں کہا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم محی الدین یاسین (Muhyiddin Yassin) بادشاہ کی حمایت کھو چکے ہیں۔ ناقدین کا الزام ہے کہ پارلیمان میں معمولی برتری رکھنے والے وزیر اعظم یاسین (Muhyiddin Yassin) دراصل کورونا کو بہانہ بنا کر پارلیمان کو معطل کرنا چاہتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply