امریکی وزرائے خارجہ و دفاع کا دورہ بھارت اہم امور پر مذاکرات

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع مارک ایسپر بھارت کے 2 روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچے

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع مارک ایسپر بھارت کے 2 روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچے

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین اور خطے کے دیگر ممالک کے خلاف امریکا اور بھارت کا گٹھ جوڑ مسلسل مضبوط ہو رہا ہے۔ اسی سلسلے میں پیر کے روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع مارک ایسپر (Mark Esper) بھارت کے 2 روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچے۔  بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ (Rajnath Singh) نے اپنے امریکی ہم منصب مارک ایسپر (Mark Esper) سے پیر کے روز ملاقات کی۔ مارک ایسپر (Mark Esper) کو اس سے قبل سائوتھ بلاک میں گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ (Rajnath Singh)نے امریکی ہم منصب کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو امریکی وزیر دفاع کی مہمان نوازی کرنے میں خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے ہماری بات چیت کافی بامعنی رہی۔ آج کی ملاقات ہمارے دفاعی تعاون میں نیا جوش پیدا کرے گی۔ اس موقع پر بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت (Bipin Rawat) ، آرمی چیف جنرل منوج مکند نرونے (General Manoj Mukund Naravane) ، ائر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریہ (RKS Bhadauria) اور بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرم بیر سنگھ (Karambir Singh) بھی موجود تھے۔  بات چیت کے آغاز سے قبل بھارت میں امریکا کے سفیر کینتھ جسٹر ( Kenneth I. Juster ) نے بپن راوت (Bipin Rawat)اور ایڈمرل کرم بیر سنگھ (Karambir Singh) کا خیر مقدم کیا۔

دوسری جانب وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر (SJ Shankar) سے ملاقات کی۔ آج منگل کے روز ہونے والے بین الوزارتی اجلاس میں باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت ہو گی۔ امریکی وزارتِ خارجہ کے ایک بیان کے مطابق مذاکرات کے دوران 4 اہم امور پر بات چیت ہو گی، جن میں علاقائی سیکیورٹی تعاون، دفاعی اطلاعات میں شراکتداری، دونوں ممالک کی افواج کے درمیان رابطے اور دفاعی تجارت سے متعلق امور شامل ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط کی بھی توقع ہے۔

No comments.

Leave a Reply