امریکن سپریم کورٹ میں مقرر ہونے والی نئی خاتون جج ٹرمپ کی قریبی ساتھی

جسٹس ایمی کونے بیرٹ کو سپریم کورٹ کی نئی جج مقرر

جسٹس ایمی کونے بیرٹ کو سپریم کورٹ کی نئی جج مقرر

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی سینٹ نے آفیشلی طور پر جسٹس ایمی کونے بیرٹ (Justice Amy Coney Barrett) کو سپریم کورٹ کی نئی جج مقرر کر دیا ہے۔ وہ آج بروز منگل وائٹ ہائوس میں حلف لینے کے بعد سپریم کورٹ میں جج کی سیٹ پر بیٹھ جائیں گی۔ جج کی سیٹ پر بیٹھنے کے لیے ووٹنگ کا تناسب 52-48 تھا یوں چار ووٹوں کی کامیابی سے ایمی بیرٹ (Justice Amy Coney Barrett) سپریم کورٹ کی جج تعینات ہو گئی۔ ایمی کوبے (Amy Coney Barrett) کے جج تعینات ہونے سے ٹرمپ کی اپوزیشن ڈیموکریٹس کو بڑی شکست ہوئی ہے کیونکہ متعلقہ جج کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے اور اسے ٹرمپ کی انتہائی قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے۔48 سالہ خاتون کے جج بننے کے بعد امریکی سپریم کورٹ کی جوڈیشل باڈی میں کنزرویٹو کی اکثریت 6-3 ہو گئی ہے۔ چونکہ اس خاتون کو ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے نامزد کیا گیا تھا اس لیے امید یہی کی جا رہی ہے کہ آئندہ الیکشن میں جوبائیڈن کی جگہ ڈونلڈ ٹرمپ کو یقینی فائدہ ہو گا۔ اس خاتون کے جج تعینات ہونے کے بعد ایک صورت حال یہ بھی پیدا ہوتی نظر آ رہی ہے کہ اگر 3 نومبر کو ٹرمپ کی جگہ جوبائیڈن الیکشن جیت کر صدر کی کرسی پر بیٹھ جاتا ہے تو امریکہ میں سول رائٹس کے حوالے سے تاریخ کا بدترین دور شرع ہونے جا رہا ہے۔ کیونکہ ان لوگوں کی موجودگی میں امریکن، افریقین اپنے حقوق کے حق میں کبھی آواز بلند نہیں کر پائیں گے۔ مگر دیکھنا یہ ہے کہ ایمی کونے بیرٹ آج حلف لینے کے بعد سپریم کورٹ میں کیسے ابتدا کرتی ہے اور ان کے جج کی کرسی پر بیٹھنے سے ڈیموکریٹ اور ری پبلیکن کے حالات کس طرف جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ ایمی بیرٹ کی سپریم کورٹ کے جج کے طور پر تعیناتی اس وقت عمل میں لائی گئی ہے جب امریکہ کے صدارتی الیکشن کی مہم عروج پر ہے اور نئے صدر کا فیصلہ چند روز میں ہونے کو ہے۔

No comments.

Leave a Reply