عراق: بصرہ میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان خونریز تصادم

یہ واقعہ اندلس اسکوائر میں دھرنا منتشر کرنے کی کوشش کے دوران پیش آیا

یہ واقعہ اندلس اسکوائر میں دھرنا منتشر کرنے کی کوشش کے دوران پیش آیا

بصرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

گزشتہ روز عراق کے شہر بصرہ میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ العربیہ کے مطابق یہ واقعہ اندلس اسکوائر (Al-Andalus Square) میں دھرنا منتشر کرنے کی کوشش کے دوران پیش آیا۔ پولیس نے حکومت کے خلاف دھرنا دینے والے مظاہرین پر دھاوا بول دیا جس پر مظاہرین نے بھی پولیس پر سنگ باری کی۔ سماجی کارکنوں کے مطابق انسداد ہنگامہ آرائی پولیس نے رات گئے وسطی بصرہ میں البحریہ اسکوائر (Al-Bahria Square) کو مظاہرین سے خالی کراتے ہوئے وہاں پر موجود دھرنا منتشر کر دیا ہے۔  حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے دھرنے کی وجہ سے بند کی گئی شاہراہ کو بھی کھول دیا گیا ہے۔ بصرہ میں پولیس کی جانب سے اسکوائر خالی کرانے کی کارروائی سے چند گھنٹے قبل سیکیورٹی فورسز نے بغداد کے وسط میں البحریہ اسکوائر (Al-Bahria Square)  کا دھرنا ختم کرایا۔ عراقی آپریشنز کمانڈ کی طرف سے جاری کردی ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ التحریر اسکوائر (Tahrir Square) وسطی بغداد میں الجمہوریہ پل (Al-Jamhuriya Bridge) کو مظاہرین کے قبضے سے چھڑا کر انہیں ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply