ٹوکیو اولمپکس کا اعلان ہو گیا، وزیرِ اعظم سوگا یوشی ہیدے اور آئی او سی کے سربراہ تھامس باخ کا اتفاق

وزیرِ اعظم سوگا یوشی ہیدے اور آئی او سی کے سربراہ تھامس باخ

وزیرِ اعظم سوگا یوشی ہیدے اور آئی او سی کے سربراہ تھامس باخ

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

اولمپکس کمیٹی نے ٹوکیو اولمپکس آئندہ سال 3 جولائی سے 8 اگست کے درمیان کرانے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اولمپکس کمیٹی نے کہا ہے کہ اولمپکس کے مقابلے بہتر اور محفوظ ماحول میں کرائے جائیں گے، ٹوکیو اولمپکس اب نہ ہوئے تو کبھی نہ ہو سکیں گے۔ کورونا وائرس کے باعث جاپان میں ہونے والا ٹوکیو اولمپکس 2020 ء ملتوی کر دیا گیا تھا،   ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد جاپان میں رواں برس 24 جولائی سے 9 اگست تک کیا جانا تھا تاہم وبا کے باعث ممکن نہ ہو سکے ۔ واضح رہے کہ پہلی اور دوسری جنگ عظیم کے سوا اولمپک مقابلے ہر چار سال بعد باقاعدگی سے منعقد ہوتے رہے ہیں اور اب تک افریقہ کے سوا ہر برِاعظم کو اس کی میزبانی کا موقع مل چکا ہے حالانکہ اولمپک کے پرچم پر موجود پانچ دائرے انہی براعظموں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ جنگ عظیم کے باعث 1916ئ، 1940ء اور 1944ء کے مقابلے منسوخ کر دیے گئے تھے جبکہ سرد جنگ کے باعث بڑے پیمانے پر بائیکاٹ کے نتیجے میں 1980ء اور 1984ء کے مقابلوں میں شرکت محدود رہی۔ اولمپکس ہر 2 سال میں گمنام کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مشہور ہونے اور خود کو منوانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ مقابلے میزبان شہر، ملک اور قوم کے لیے خود کو دنیا بھر کے سامنے پیش کرنے کا موقع بھی ہوتے ہیں۔

دوسری جانب جاپان کے وزیرِ اعظم سوگا یوشی ہیدے اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی، آئی او سی کے سربراہ تھامس باخ نے آئندہ سال ٹوکیو گیمز کامیابی سے منعقد کرنے میں تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر اعظم سوگا اور باخ نے پیر کے روز ٹوکیو میں وزیرِ اعظم دفتر میں لگ بھگ 30 منٹ بات چیت کی۔ آئی او سی کے سربراہ، کورونا وائرس کی عالمی وبا کے سبب 2020 ء ٹوکیو اولمپک اور پیرالمپک گیمز ایک سال تک ملتوی ہونے کے بعد پہلی بار جاپان کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم سوگا نے بات چیت کے آغاز میں کہا کہ وہ یہ ثبوت دینے کے لیے آئندہ موسم گرما میں گیمز کے انعقاد کا عزم رکھتے ہیں کہ بنی نوع انسان نے وائرس پر قابو پا لیا ہے۔ انہوں نے کہا ان کھیلوں سے دنیا کو یہ بھی دکھایا جا سکے گا کہ 2011 ء کے زلزلے اور تسونامی سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیسے ہوئی ہے۔

وزیر اعظم سوگا نے کہا کہ حکومت آئی او سی کے ساتھ قریبی تعاون سے کھیلوں کو محفوظ انداز میں اور تحفظ کے احساس کے ساتھ منعقد کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ اس کے جواب میں باخ نے آئندہ سال کھیل منعقد کرنے کے عزم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کھیلوں کے انتہائی کامیاب انعقاد کے عزم میں وہ بھی شریک ہیں۔ باخ نے کہا ہم ایک بار پھر ان اولمپک کھیلوں کو اس دنیا کے لیے یکجہتی اور اتحاد کی عظیم علامت بنا دیں گے، جو امید ہے کہ اس وقت تک کورونا وائرس کے بعد کی دنیا بن چکی ہو گی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اولمپک مشعل اس تاریک سرنگ کے اختتام پر پھوٹنے والی روشنی ہو گی، جس میں اس وقت یہ دنیا ہے۔ سوگا نے بعد ازاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہوں نے باخ کو یہ وضاحت کی کہ جاپان کھیل کے مقامات پر تماشائیوں کو قبول کرنے کی تیاریاں کس طرح کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وائرس کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کی نوعیت کے بارے میں بھی دونوں نے تبادل خیال کیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply