جو بائیڈن نے اہم عہدوں کے لیے امیدواروں کا فیصلہ کر لیا

وزیر خارجہ کے لیے انٹونی بلنکن، مشیل فلورنائے کو سیکرٹری دفاع اور لنڈا تھامس گرین فیلڈ کو اقوام متحدہ میں سفیر نامزد کیا جا رہا ہے

وزیر خارجہ کے لیے انٹونی بلنکن، مشیل فلورنائے کو سیکرٹری دفاع اور لنڈا تھامس گرین فیلڈ کو اقوام متحدہ میں سفیر نامزد کیا جا رہا ہے

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

حال ہی امریکی صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے جو بائیڈن نے اپنی کابینہ کی تشکیل کے لیے سوچ بچار شروع کر دی ہے اور اس ضمن میں وزیر خارجہ کے لیے تجربہ کار سفارتکار انٹونی بلنکن (Antony John Blinken)  کا انتخاب کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر خارجہ کی اہم ذمہ داری اوباما کے دور میں نائب سیکرٹری خارجہ اور قومی سلامتی کے نائب مشیر رہنے والے 58 سالہ انٹونی بلنکن (Antony John Blinken) کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق انٹونی بلنکن (Antony John Blinken)کی بطور وزیر خارجہ نامزدگی کا اعلان کل کیے جانے کا امکان ہے جب کہ جو بائیڈن کے ایک اور قریبی ساتھی، جیک سلیوان (Jake Sullivan)  کو بھی قومی سلامتی کا مشیر نامزد کرنے کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔ باراک اوباما دور میں سیکرٹری برائے ڈیفنس پالیسی کی خدمات انجام دینے والی مشیل فلورنائے (Michèle Flournoy) کو سیکرٹری دفاع کی اہم ذمہ داری سونپنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ 59 سالہ مشیل فلورنائے (Michèle Flournoy)  بل کلنٹن کے دور میں بھی وزارت دفاع میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔ اسی طرح کئی ممالک میں سفارتکاری کا 35 سالہ تجربہ رکھنے والی کار لنڈا تھامس گرین فیلڈ (Linda Thomas-Greenfield)  کو اقوام متحدہ میں سفیر نامزد کیا جا رہا ہے۔ قبل ازیں جو بائیڈن کورونا سے نمٹنے کیلیے ٹرانزیشن پیریڈ کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے چکے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply