بھارت ایشیا کا سب سے زیادہ کرپٹ ملک قرار

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے حالیہ سروے کے مطابق بھارت میں رشوت کی شرح سب سے زیادہ 39 فیصد ہے

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے حالیہ سروے کے مطابق بھارت میں رشوت کی شرح سب سے زیادہ 39 فیصد ہے

نیوز ٹائم

بین الاقوامی ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری حالیہ سروے کے مطابق بھارت ایشیا کا سب سے کرپٹ ملک ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے حالیہ سروے کے مطابق بھارت میں رشوت کی شرح سب سے زیادہ 39 فیصد ہے اور بھارت میں 46 فیصد عوام سروسز حاصل کرنے کیلئے ذاتی تعلقات کو استعمال کرتے ہیں۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے گلوبل کرپشن بیرومیٹر ایشیا نامی سروے میں گذشتہ 12 ماہ کے دوران 17 ایشیائی ممالک کے 20 ہزار افراد سے رائے لی گئی۔ سروے کے مطابق تقریباً 50 فیصد افراد سے رشوت طلب کی جاتی ہے جبکہ 32 فیصد افراد سروسز کے استعمال کیلئے ذاتی رابطوں کو استعمال میں لاتے ہیں۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رِپورٹ کے مطابق بھارت میں کرپشن کا راج ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کا مکروہ چہرے کا ثبوت حال ہی میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اور جینوسائیڈ واچ کی رِپورٹ، اوبامہ کی نئی کتاب اور انٹرنیشنل آبزرور کے بیانات سے بھی ملتا ہے۔ ان رپورٹس کے مطابق بھارت میں انتہا پسندی، جنونیت، بھوک، بدعنوانی، قومیت، نسلیت اور مذہبی عدم رواداری مضبوط ہو چکے ہیں۔  2019 میں EU Disinfo Lab کی ایک رِپورٹ کے مطابق بھارت کی 65 سے زائد ممالک میں 256 جعلی لوکل نیوز سائٹ بھی پکڑی گئی تھیں۔ ان جعلی لوکل نیوز سائٹ کے ذریعے پاکستان پر بار بار منفی تنقید کر کے EU اور اقوامِ متحدہ کو متاثر کرنے کیلئے بنائے گئے اس Network کا پردہ چاک ہوا تھا۔

No comments.

Leave a Reply