امریکا نے ایران کو کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے فنڈز ٹرانسفر کی اجازت دے دی

سوئس بینک ایران کو کورونا ویکسین خریدنے کے لیے ابتدائی طور پر 16.8 ملین خوراکوں کی مد میں 244 ملین ڈالر ادا کرے گا

سوئس بینک ایران کو کورونا ویکسین خریدنے کے لیے ابتدائی طور پر 16.8 ملین خوراکوں کی مد میں 244 ملین ڈالر ادا کرے گا

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا نے ایران کو کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے فنڈز ٹرانسفر کی اجازت دے دی، سوئس بینک ایران کو کورونا ویکسین خریدنے کے لیے ابتدائی طور پر 16.8 ملین خوراکوں کی مد میں 244 ملین ڈالر ادا کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سینٹرل بینک کے سربراہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکا نے ایران کو دیگر ممالک سے کورونا ویکسین خریدنے کے لیے فنڈز ٹرانسفر کی اجازت دے دی ہے۔ ایرانی سینٹرل بینک کے گورنر عبد النصر حماتی نے کہا کہ سینٹرل بینک کو ویکسین کی خریداری کے سلسلے میں سوئس بینک کو ادائیگی کے لیے امریکی وزارت خزانہ کے فارن ایسیٹس کنٹرول آفس کی منظوری مل گئی ہے۔  عبد النصر حماتی (Abdolnaser Hemmati) نے کہا کہ امریکا نے ہمارے تمام بینکوں پر پابندی عائد کر دی ہے اس لیے انہوں نے عالمی دبائو کے تناظر میں صرف اس کیس کی منظوری دی ہے۔  انہوں نے بتایا کہ ایران کو ویکس سے کورونا ویکسین خریدنے کے لیے ابتدائی طور پر16.8 ملین خوراکوں کی مد میں 244 ملین ڈالر ادا کرے گا۔  ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں 190 معیشتوں نے کو ویکس کی ویکسین کی خریداری کے لیے معاہدہ کیا ہے لیکن امریکی پابندیاں کمپنی کو ادائیگی کے لیے آڑے آ رہی ہیں۔ دوسری جانب امریکی جانب سے ایرانی سینٹرل بینک کے گورنر کے بیان پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

No comments.

Leave a Reply