بلغاریہ کی نابینا خاتون بابا وانگا کی 2021ء کے لیے خطرناک پیشگوئیاں

بلغاریہ کی مشہور خاتون آنحجہانی نجومی بابا وانگا

بلغاریہ کی مشہور خاتون آنحجہانی نجومی بابا وانگا

بلغاریہ  ۔۔۔ نیوز ٹائم

بلغاریہ کی مشہور خاتون آنحجہانی نجومی بابا وانگا کا نام دنیا بھر میں مقبول ہیں جنہوں نے بہت سے تباہ کن واقعات کی پیشگوئی کی، ان کی کئی پیشگوئیاں پوری ہوئی ہیں جبکہ کچھ پیشگوئیاں غلط بھی ثابت ہوئی ہیں۔ نجومی بابا وانگا نے 2021 ء کے حوالے سے بھی خطرناک پیشگوئیاں کی ہیں۔ نجومی بابا وانگا کا کہنا ہے کہ 2021 ء میں دنیا میں مصائب اور حادثات بڑھیں گے۔ دنیا کو دکھوں کا سامنا ہو گا جو انسانی راہ کو تبدیل کر دے گا، انہوں نے کہا کہ ایک طاقتور اژدہا پوری انسانیت کو لپیٹ میں لے گا اور تین عفریت مل کر ایک ہو جائیں گے۔ بعض تجزیہ نگاروں کے مطابق یہاں ڈریگن کا مطلب چینی معیشت اور اس کا پھیلائو بھی ہو سکتا ہے۔ نجومی بابا وانگا کے مطابق 2021ء میں لوگ اپنے عقائد اور مذاہب کی بنیاد پر سخت تقسیم سے گزریں گے اور روسی صدر پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ تاہم انہوں نے عجیب و غریب پیشگوئی کی ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک غیر معمولی دماغی و نفسیاتی عارضے کا شکار ہوں گے۔ بابا وانگا کے مطابق دنیا کا خاتمہ 51صدی عیسوی میں ہو گا۔ انہوں نے سال 2021 ء کے کہا تھا کہ وہ 5 پھر 100 اور اس کے بعد بہت سارے صفر والے اعداد دیکھ رہی ہیں۔ اسی سال کے لیے انہوں نے ایک اچھی پیشگوئی بھی کی ہے کہ انسانیت کو لاحق دیرینہ مریض کینسر کا شافی علاج دریافت ہو جائے گا۔ سورج کے حصول کے انقلابی راستے کھلیں گے۔

واضح رہے کہ بلغاریہ کی نابینا خاتون بابا نے کئی سال قبل کچھ ہوش ربا پیشنگوئیاں کی تھیں جن میں سے اب تک کئی پیشنگوئیاں سچ ثابت ہو چکی ہیں۔ نابینا خاتون بابا وانگا نے مرنے سے قبل پیشنگوئی کی تھی کہ 2019 ء کو قدرتی آفات گھیرے رکھیں گی، جبکہ دنیا کے دو رہنمائوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق رہیں گے۔ انہوں نے پیشنگوئی کی تھی کہ 2004 ء کی طرح ایک اور سونامی ایشیا کو نشانہ بنائے گا جس میں پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، جاپان سمیت کئی ملکوں کا صفایا ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ بلغاریہ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا کا اصلی نام وانژلیا پاندوا دیمیتروا (Vangelia Pandeva Gushterova) تھا جو 12 سال کی عمر تک ایک عام سی زندگی بسر کر رہی تھیں لیکن پھر وہ ایک پراسرار بگولے کی زد میں آ کر گم ہو گئیں اور کئی دنوں کے بعد اپنے خاندان کو ملیں۔ ان کی آنکھوں میں مٹی بھر جانے کی وجہ سے ان کی بصارت کم ہوتی چلی گئی۔ لیکن اس کے باوجود وہ کافی کچھ دیکھ سکتی تھیں اور پیشینگوئیاں کر کے لوگوں کی مدد کرتی تھیں۔ نابینا خاتون بابا وانگا خود تو 1996ء میں انتقال کر گئی تھیں لیکن مرنے سے پہلے آنے والی کئی دہائیوں کی پیشگوئیاں کر گئیں۔  انہوں نے 2001 ء میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملے اور 2004 ء میں آنے والے سونامی، سیاہ فام امریکی شہری کے امریکی صدر بننے اور 2010 ء میں عرب دنیا میں تحریکوں کی پیشنگوئی کی تھیں۔

No comments.

Leave a Reply