جاپانی ڈیفنس منسٹر کی جو بائیڈن کے آگے دہائی

جاپان کے ڈیفنس منسٹر یوشیدے  ناکایاما

جاپان کے ڈیفنس منسٹر یوشیدے ناکایاما

تائیوان ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے ڈیفنس منسٹر Yasuhide Nakayama نے امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ براہ مہربانی ہمارے ساتھ تعاون کریں کیونکہ جس طرح چین کے متشدد رجحان ہیں تو اس کا اگلا قبضہ تائیوان پر ہو  گا۔ منسٹر Yasuhide Nakayama  کا کہنا تھا کہ جیسا کہ سب کے سامنے ہے ہانگ کانگ کے ساتھ چین نے کیا کیا ہے لہذا اب وہ تائیوان کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی کرنے جا رہا ہے اور چین کے بڑھتے ہوئے تسلط کو کم کرنے کے لیے ہم امریکہ کے صدر جو بائیڈن سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہماری مدد کرے۔

جاپانی اسٹیٹ کے وزیر دفاع نے کہا کہ اس وقت صرف ہم ہی نہیں بلکہ دنیا کے دیگر لوگ بھی اگر چین کے تسلط میں کسی کو جاتا ہوا دیکھ رہے ہیں تو وہ تائیوان ہے اور ہم تائیوان کے حوالے سے بہت پریشان ہیں کہ چین بہت جلد وہاں اپنے پنجے گاڑ لے گا۔ لہذا ڈیفنس منسٹر نے اپنے تحفاظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ڈونلڈ ٹرمپ نے تائیوان کو مضبوط کرنے کی خاطر جاپان کے ساتھ اسلحہ کی ڈیل کی تھی جو بائیڈن بھی انہیں اسلحہ بیچے تاکہ چین کے معاملے میں وہ مضبوط ہو سکیں۔

جبکہ دوسری طرف دنیا کے ماہرین نے امریکہ سمیت سبھی ترقی یافتہ ممالک کو خبردار کیا ہے کہ چین 2028 ء میں دنیا کا امیر ترین ملک بن کا سپر پاور بن جائے گا۔ جس طرح سے چین ترقی کر رہا ہے اور بڑی تیزی کے ساتھ اس کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے وہ پہلے کی پیشینگوئیوں یعنی کہ 2050 ء سے بہت پہلے 2028 ء میں ہی دنیا کا ہر حوالے سے مضبوط ترین ملک ہو گا۔ لہذا امریکہ سمیت دنیا بھر کے ممالک کو اس طرف توجہ کرنی چاہیے۔

چین کی معاشی ترقی کے یہ اشاریے اس بات سے لیے گئے ہیں کہ کورونا وبا میں دنیا بھرکی معیشت تباہ ہوئی مگر چین نے اس وبا سے بہت جلد نجات حاصل کی اور اس کی معاشی ترقی بالکل بھی نہیں رکی۔ جبکہ چین کے مقابلے میں امریکہ میں کورونا نے ایسی ات مچائی کہ معاشی طور پر اس وقت بھی امریکہ کی کمر سیدھی نہیں ہو سکی۔لہذا ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے امریکہ کو آگاہ کیا کہ چین دنیا کی اگلے سپر پاور بننے کے لیے ہر حوالے سے خود کو تیار کر چکا ہوا ہے۔

No comments.

Leave a Reply